Al-Risala · July 1989 · page 25

We are not the master of our destiny

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۹، صفحہ ۲۵

خبر نامہ اسلامی مرکز - ۵۲

۱۔ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (نئی دہلی) کی طرف سے پیارے لال بھون میں ایک اجتماع ہوا۔ اس میں سلمان رشدی کی کتاب (سٹینگ ورسز) پر تقریریں ہوئیں ۔ اور اس کے جواب میں ڈاکٹر ماجد علی خاں کی لکھی ہوئی کتاب (The Holy Verses) کا اجراء عمل میں آیا ۔ منتظمین کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مذکورہ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

۲۔ آریہ سماج (جنک پوری، نئی دہلی) کی طرف سے اپریل ۱۹۸۹ میں ایک ہفتہ منایا گیا۔ اس میں مختلف مذاہب کے ذمہ دار افراد کو خطاب کرنے کی دعوت دی گئی ۔ ۱۵ اپریل ۱۹۸۹ کو اس میں صدر اسلامی مرکز کی تقریر رکھی گئی تھی اور پروگرام میں ان کا نام بھی چھاپ دیا گیا تھا۔ مگر رمضان کی وجہ سے اس میں شرکت نہ ہوسکی ۔ البتہ اس کے منتظمین کو مرکز کی کچھ مطبوعات بطور تعارف بھیج دی گئی ہیں ۔

۳۔ نئی دہلی (کانسٹی ٹیوشن کلب) میں 1-2اپریل 1989کو صوفیاء کے سماجی رول پر ایک سیمنار ہوا۔ اس کا اہتمام عبدالرحیم خانخانہ میموریل سوسائٹی اور اردو اکادمی کی طرف سے کیا گیا تھا۔ منتظمین کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور ۲ اپریل کے اجلاس میں مذکورہ موضوع پر ایک تقریر کی۔

۴۔ الرسالہ کے مضامین مختلف اخبارات ورسائل میں کثرت سے نقل کیے جا رہے ہیں۔ کچھ حوالے کے ساتھ نقل کرتے ہیں اور کچھ حوالے کے بغیر۔ اس سلسلہ میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جولوگ الرسالہ کے مضامین الرسالہ کے حوالے کے بغیر نقل کر رہے ہیں، ان کے قارئین ان کو پڑھتے ہی فوراً محسوس کر لیتے ہیں کہ یہ الرسالہ کا مضمون ہے۔ یہ اللہ تعالی کا فضل خاص ہے کہ الرسالہ کے پیغام کے ساتھ الرسالہ کا اسلوب بھی آج ایک ممتاز حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ نام نہ لیا جائے تب بھی لوگ کہہ پڑتے ہیں کہ یہ الرسالہ کی بات ہے، یہ تو الرسالہ کا اسلوب ہے۔

۵۔ عبدالکریم نبی بخش صاحب (۷۰ سال) الرسالہ کے مستقل قاری ہیں۔ انھوں نے

‹ Previous page Next page › Contents of July 1989 All issues

Printed page