خبر نامه اسلامی مرکز - ۵۳
الرسالہ، اگست ۱۹۸۹، صفحہ ۲۵
خبر نامه اسلامی مرکز - ۵۳
۱۔ الرسالہ کے مضامین خدا کے فضل سے ہر حلقہ اور ہر جماعت کے پرچوں میں نقل کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح وہ ہر حلقہ میں پھیل رہے ہیں اور عام مسلمانوں کے دل کی آواز بنتے جارہے ہیں مثال کے طور پر جمعیۃ علماء ہند کے موقر ہفت روزہ الجمعیۃ دہلی نے حسب ذیل مضامین مکمل طور پر اور نمایاں طور پر شائع کیے ہیں:
الجمعیۃ ۹ فروری ۱۹۸۹ میں تحریک بابری مسجد الجمعیۃ یکم جون ۱۹۸۹ میں حقیقت بے نقاب الجمعیۃ ۸ جون ۱۹۸۹ میں تصویر کے دو رخ ہم الجمعیۃ کا اور دوسرے ان پرچوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو تعمیری افکار کی بیش از بیش اشاعت میں ہمارا تعاون کر رہے ہیں۔
۲۔ ۱۲ مئی ۱۹۸۹ کو نئی دہلی کے پاکستانی سفارت خانہ میں ایک خصوصی تقریب ہوئی۔ سفارت خانہ کے افسران کے علاوہ شہر کے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان مسٹر نیاز اے نائک نے تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صدر اسلامی مرکز کی کتاب پیغمبر انقلاب (انگریزی) کو پاکستان میں ہونے والے انٹر نیشنل سیرت مقابلہ میں اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقابلہ عالمی سطح پر کیا گیا تھا اور انگریزی، فرانسیسی، جرمن، اسپینی، ترکی، فارسی وغیرہ زبانوں کی کئی سو کتابیں ججوں کے سامنے پیش کی گئی تھیں۔ ان میں سے جج صاحبان نے پیغمبر انقلاب (انگریزی) کو اول درجہ کی کتاب قرار دیا۔ اس تقریب کی رپورٹ انگریزی، ہندی، اردو اخبارات میں ۱۳ مئی کو شائع ہوئی۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ہفت روزہ نئی دنیا، ۲۶ مئی ۱۹۸۹ ۳۔ اسلامی مرکز اور الرسالہ کے مشن کے بارہ میں عالمی سطح پر جاننے کا شوق بڑھ رہا ہے۔ ۲۵ مئی ۱۹۸۹ کو مرکز میں آسٹریلیا کی ایک ٹی وی ٹیم آئی۔ وہ صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لینا چاہتی تھی۔ مگر اس وقت صدر اسلامی مرکز ایک سفر میں تھے، اس لیے انٹرویو نہ لیا جا سکا۔ تاہم وہ مرکز کا انگریزی لٹریچر اپنے ساتھ لے گئے۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 1989 All issues