الرساله اردو اور انگریزی ایک ، ایک سال
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۹، صفحہ ۱۲
جاتی ہے۔ وہ خود تلاش کر کے داعی کے کلام تک پہنچتے ہیں اور اس کو سن کر یا پڑھ کر تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اس کا آخری نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جن لوگوں کے دلوں میں سچائی کی طلب ہوتی ہے وہ داعی کے دین کو اختیار کر کے اس کے ساتھی بن جاتے ہیں۔ آدمی اگر صحیح معنوں میں حق کو لے کر اٹھے تو نہ صرف اس کا براہ راست عمل دعوت کو پھیلانے کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ مخالفین کا مخالفانہ عمل بھی بالواسطہ طور پر اس کی دعوت کی توسیع و اشاعت کا ذریعہ بن جاتا ہے ۔ مخالف کی مخالفت سے نہ گھبرائیے، بلکہ اپنے آپ کو پوری طرح حق پر کھڑا کر لیجیے۔ اور اس کے بعد آپ کے مخالفین کا منفی شور وغل بھی آپ کے حق میں ایک مثبت سرمایہ بن جائے گا۔
الرساله (مجلد)
الرساله اردو اور انگریزی ایک ، ایک سال
کی فائل مجلد کروائی گئی ہے۔ فی الحال الرساله اردو ۱۹۸۰ سے ۱۹۸۸ تک تیار ہے اور الرساله انگریزی کی مکمل فائل ۱۹۸۲ سے ۱۹۸۸ تک تیار ہے۔ ہدیہ فی جلد ۶۰ روپیہ
‹ Previous page Next page › Contents of September 1989 All issues