Al-Risala · September 1989 · page 24

قومی رجحان

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۹، صفحہ ۲۴

لیکن جب آدمی گروہی تقاضوں کو نظر انداز کر کے خالص حق کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ کرتا ہے تو وہ لوگوں کے درمیان اکیلا ہو کر رہ جاتا ہے ۔ رکون کا راستہ سب سے زیادہ آسان راستہ ہے ۔ اور عدم رکون کا راستہ سب سے زیادہ مشکل راستہ ۔

قوم کا رجحان خواہش پر مبنی ہوتا ہے ۔ اس کے برعکس داعی اصول کی بنیاد پر کھڑا ہوتا ہے ۔ اب اگر داعی اصول کی بات کہے تو وہ قوم سے کٹ جائے گا ، اور اگر وہ قومی رجحان کے مطابق بولے تو حق کی نمائندگی نہیں ہوتی ۔ یہ بے حد نازک امتحان ہے ۔ مگر داعی کو لازماً حق کہنا چاہیے ۔ اگر اس نے " قومی آگ " سے بچنے کی خاطر حق کا اعلان نہیں کیا تو اس کو " خدائی آگ " پکڑ لے گی ، اور یقیناً خدا کی آگ ، قوم کی آگ سے زیادہ سخت ہے ۔

اقوالِ حکمت جیبی سائز الرسالہ کے پہلے صفحہ پر ہر ماہ جو مختصر اقوال چھپتے رہے ہیں ، وہ اور کچھ دوسرے حکیمانہ اقوال ملا کر یہ کتاب تیار کی گئی ہے جو جیبی سائز کے ۲۰۰ صفحات پر مشتمل ہے۔ ہر صفحہ پر ایک قول جلی خط میں درج کیا گیا ہے ۔

یہ کتاب گویا زندگی کی سائنس ہے ۔ اس میں کامیابی اور ترقی کے گر بتائے گئے ہیں ۔ وہ نہ صرف آپ کے لیے ایک رہنما کتاب ہے ، بلکہ وہ آپ کی طرف سے آپ کے دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے بہترین تحفہ ہے ۔ دکاندار حضرات اپنے گاہکوں کو یہ کتاب بطور گفٹ دے کر اپنی تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں ۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1989 All issues

Printed page