Al-Risala · September 1989 · page 27

ضروری اعلان

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۹، صفحہ ۲۷

سے رکا ہوا پڑا ہے ۔

"امر المسلمین" کا دوسرا پہلو وہ ہے جو مسلمانوں کے باہمی معاملات سے تعلق رکھتا ہے ۔ موجودہ مسلمانوں میں باہمی اختلاف اپنے آخری درجہ پر پہنچا ہوا ہے ۔ ہر شہر ، ہر محلہ ، ہر ادارہ میں اس کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ یہاں مسلم رہنماؤں کو یہ کرنا ہے کہ وہ اس طرح کے معاملات و نزاعات میں براہ راست دخل دیں اور ہر ممکن تدبیر استعمال کرکے اس کو ختم کرنے کی کوشش کریں ۔ اس کوشش کا مطلب جلسہ اور تقریر نہیں ہے ۔ مسلمانوں کے باہمی نزاعات جلسوں اور تقریروں سے ختم نہیں کیے جاسکتے ۔ اس کی شکل صرف ایک ہے ۔ اور وہ اسلام کے اصول عدل کے مطابق عملی مداخلت ہے ۔ مثلاً انھیں معلوم ہوتا ہے کہ فلاں مقام پر ایک مسلمان نے دوسرے مسلمان کے ساتھ غصب اور خیانت کا معاملہ کیا ہے ۔ اب تمام مسلم لیڈر وہاں پہنچ کر اس غاصب اور خائن کو پکڑیں ۔ اس پر ہر قسم کا قولی اور عملی دباؤ ڈال کر اس کو مجبور کریں کہ وہ اپنے غصب اور خیانت سے باز آئے اور حق کو اس کے حق دار کے حوالے کرے ۔

موجودہ زمانہ کے مسلم رہنما من لم يهتم بامر المسلمین فلیس منھم کا حوالہ دیتے ہیں ، مگر وہ مذکورہ بالا دونوں کاموں میں سے کوئی ایک کام بھی نہیں کرتے ۔ اس کے برعکس وہ اپنی جھوٹی تقریروں اور سطحی بیانات کے ذریعہ مسلمانوں کی لایعنی قومی مہم میں شریک ہیں ۔ یہ صورت حال مذکورہ حدیث کے سراسر خلاف ہے ۔ مسلم رہنماؤں نے اگر اپنی موجودہ روش نہ بدلی تو شدید اندیشہ ہے کہ ان کا موجودہ عمل سرکشی اور فساد انگیزی کے خانہ میں لکھا جائے نہ کہ خدا اور رسول کے حکم کی بجا آوری کے خانہ میں ۔

ضروری اعلان

کشمیر کے غیر معتدل حالات کی وجہ سے ۲۰ اگست ۱۹۸۹ کو سرینگر کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا ۔ اس سلسلہ میں جن لوگوں کو تکلیف ہوئی اُن سے ہم معذرت خواہ ہیں ۔

ناظم اداره

‹ Previous page Next page › Contents of September 1989 All issues

Printed page