Al-Risala · September 1989 · page 43

دل کے خوش کرنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۹، صفحہ ۴۳

دشمنوں نے کیا تھا ، دوسرا واقعہ دوستوں نے کیا ہے ۔ پہلا انہدام مسجد کو ختم کرنے کے لیے تھا ، دوسرا انہدام مسجد کو از سر نو زیادہ بہتر بنانے کے لیے ۔ اس دنیا میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دو چیزوں کی شکل بظاہر یکساں ہوتی ہے ۔ مگر دونوں کی حقیقت ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتی ہے ۔ جو لوگ اس راز کو نہ جانیں ، وہ کبھی اس دنیا میں کامیاب روش اختیار نہ کر سکیں گے ۔ جس مدرسہ میں میرا قیام تھا ، اس سے اسٹیشن قریب ہے ۔ یہ سفر میں نے بالقصد سائیکل رکشہ کے ذریعہ کیا ۔ اسٹیشن پہنچ کر رکشہ والے سے کرایہ پوچھا تو اس نے دو روپیہ بتایا۔ میں نے فوراً اس کو دو روپیہ دیا اور اسٹیشن میں داخل ہو گیا۔ یہاں مدرسہ کے لوگوں سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ ہم نے رکشہ والے کو کرایہ کی رقم ادا کر دی تھی ۔ اس قصہ کو سن کر مدرسہ کے ایک استاد حافظ محمد اسماعیل صاحب (۳۵ سال) بولے : دو روپیہ لے جانے سو کون سا اس کا رکشہ چلانا چھوٹ جائے گا ۔ چلائے گا تو وہ رکشہ ہی ۔

ہماری ٹرین ( سپر فاسٹ ایکسپریس) اور اسٹیشن پر پہنچی تو وہ پندرہ منٹ لیٹ تھی۔ مگر دہلی پہنچتے پہنچتے وہ پورے ایک گھنٹہ لیٹ ہو گئی۔ اس کی وجہ ایک مسافر نے اپنے لفظوں میں اس طرح بتائی : لیٹ ہونے کے بعد پیٹی جاتی ہے گاڑی ۔ جو ٹرین ایک بار لیٹ ہو جائے تو اس کو مزید لیٹ ہونا پڑتا ہے۔ کیوں کہ ریلوے کا اصول یہ ہے کہ جو ٹرین اپنے صحیح وقت پر چل رہی ہو اس کو پہلے راستہ دیا جائے ۔ اور جو ٹرین لیٹ ہو گئی ہو اس کو روک دیا جائے ۔ چنانچہ آگے سے آنے والی ٹرین کو راستہ دینے کی خاطر ہماری ٹرین بار بار در میانی اسٹیشنوں پر روکی جاتی رہی ۔ اس طرح ایسا ہوا کہ جو گاڑی ابتداء میں پندرہ منٹ لیٹ تھی وہ آخر میں ایک گھنٹہ لیٹ ہو گئی ۔ یہی وسیع تر زندگی کا معاملہ ہے ۔ جو زندگی کی دوڑ میں ایک بار پیچھے ہو جائے وہ مزید پیچھے ہوتا چلا جائے گا ، خواہ اس نے اپنی سواری کا نام " سپر فاسٹ " کیوں نہ رکھ لیا ہو ۔ ٹرین مجھے لیے ہوئے الورسے دہلی کی طرف جارہی تھی ۔ ذہن میں مختلف قسم کے خیالات گردش کر رہے تھے۔ میرے سامنے کی سیٹ پر ایک عورت اپنی چھوٹی بچی کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی۔ اچانک میں نے سنا کہ بچی اپنی ماں سے کہہ رہی ہے : ممی ، نانی کا گھر کب آئے گا ۔ میں نے سوچا کہ بے خبر بچی صرف اپنی نانی کو جانتی ہے۔ وہ سمجھ رہی ہے کہ وہ نانی کے گھر

‹ Previous page Next page › Contents of September 1989 All issues

Printed page