دل کے خوش کرنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۹، صفحہ ۳۵
خبرنامہ اسلامی مرکز۔ ہم ۵
۱۔ ۴ جولائی ۱۹۸۹ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے نشر کی گئی۔ اس تقریر کا عنوان تھا : ایثار اور قربانی کی تجدید کا دن۔ اس تقریر میں بتایا گیا کہ عید اضحی کا دن اس حقیقت کو یاد دلانے کا دن ہے کہ افراد کی قربانی سے انسانیت کی تعمیر ہوتی ہے۔ اگر افراد قربانی کے لیے تیار نہ ہوں تو انسانیت کی اعلیٰ ترقی بھی ممکن نہیں۔ ۲۔ دہلی کے انگریزی اخبار اسٹیٹس مین نے اپنے شمارہ ۱۲ جون ۱۹۸۹ میں اپنے کرسپانڈنٹ کے حوالہ سے ایک نوٹ شائع کیا ہے ۔ اس کا عنوان ہے : Unusual Maulana اس نوٹ کا ایک حصہ یہاں نقل کیا جاتا ہے :
۳۔ سیکولر ڈیمو کریسی (قومی ایکٹا ٹرسٹ) کے تحت ۲۴ جون ۱۹۸۹ کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر نئی دہلی) میں ایک راونڈ ٹیبل ڈسکشن ہوا۔ اس کا موضوع روس میں جمہوریت (Soviet experiment with democracy) تھا۔ صدر اسلامی مرکز کو اس میں شرکت اور اظہار خیال کی دعوت دی گئی تھی۔ مگر بعض مصروفیات کی وجہ سے ان کی شرکت ممکن نہ ہوسکی۔ البتہ موضوع سے متعلق کچھ لٹریچر منتظمین کے پاس بھیج دیا گیا ۔ ال رسالہ ستمبر ۱۹۸۹ء
‹ Previous page Next page › Contents of September 1989 All issues