ضلع شیو سینا کاریالیہ، پچچمی بنگال
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۹، صفحہ ۴۵
خبر نامہ اسلامی مرکز - ۲۴
۱- فرینکفرٹ (جرمنی) میں ۵ - ۱۰ اکتوبر ۱۹۸۸ کو چالیسویں بک فیر ہوئی ۔ اس موقع پر اسلامی مرکز کی انگریزی کتابیں بطور نمائش رکھی گئیں ۔ اس کا ذکر نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے کتابچہ میں صفحہ ۲۱ پر کیا گیا ہے ۔
۲- آل انڈیا سنیاسی کانفرنس ۲ - ۴ اکتوبر ۱۹۸۸ کو نئی دہلی (اجمل خاں پارک) میں ہوئی ۔ صدر اسلامی مرکز نے منتظمین کی دعوت پر ۲ اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کی اور ہندو مسلم مسئلہ کے حل کے بارہ میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا ۔ صدر اسلامی مرکز کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے مسائل کا حل یہ ہے کہ دونوں کے درمیان تلخی کو ختم کیا جائے اور حل رخی (Solution-oriented) پالیسی کو اپنایا جائے ۔
۳- تہران میں دوسری انٹرنیشنل بک فیر، ۱ نومبر سے ۲ دسمبر ۱۹۸۸ تک ہوئی ۔ اس موقع پر دنیا کے مختلف حصوں میں ” اسلامک کلچر اینڈ سو یلائزیشن " پر چھپنے والی کتابوں کی عالمی نمائش کی گئی ۔ نمائش کے علاوہ یہاں کتابوں کی فروخت کا بھی انتظام تھا ۔ اس موقع پر نمائش کے ذمہ داروں کی طرف سے اسلامی مرکز کی انگریزی کتابیں بھی برائے نمائش رکھی گئیں۔ ۴- مسیحی مرکز ویٹیکن کے تحت روم میں ایک کانفرنس ہوئی جس کا عنوان تھا : International meeting for peace یہ کانفرنس ۲۵ اکتوبر سے ۲۹ اکتوبر تک روم (اٹلی) میں ہوئی ۔ اس انٹرنیشنل کانفرنس میں صدر اسلامی مرکز کو شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا اور انھیں اس موقع پر ایک مقالہ " اسلام اور امن " کے موضوع پر پڑھنے کی دعوت دی گئی ۔ صدر اسلامی مرکز اور ان کے معاون کے لیے دو ٹکٹ بھی آچکے تھے ۔ نیز روم سے بار بار ٹیلی فون آتے رہے کہ ضرور اس میں شرکت کریں۔ مگر بعض اتفاقی اسباب کی بنا پر صدر اسلامی مرکز اس میں شریک نہ ہوسکے ۔ البتہ اس موقع پر پیش کرنے کے لیے جو انگریزی مقالہ تیار کیا گیا تھا، اس کی کاپی ویٹیکن کے ذمہ داروں کے پاس بذریعہ ڈاک روانہ کر دی گئی ۔
۵- ڈاکٹر مزمل حسین صدیقی (ڈائرکٹر، اسلامک سوسائٹی آف آرینج کاؤنٹی، امریکہ ) نے الرساله
‹ Previous page Next page › Contents of January 1989 All issues