Are you for war or peace?
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۹، صفحہ ۲۳
نے اپنا تاثر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب میں مطمئن ہوں کہ روسی جنگ نہیں چاہتے : Now I'm sure—the Russians don't want war. یہ چھوٹا سا واقعہ اپنے اندر ایک زبردست سبق رکھتا ہے۔ وہ بتاتا ہے انسان اپنی فطرت کے اعتبار سے امن چاہتا ہے۔ ۱۱ سال کی ایک بچی جو ابھی اپنی ابتدائی فطرت پر تھی۔ جو ابھی مصنوعی تمدن کے اثرات سے آزاد تھی ، اس کا مذکورہ سوال در حقیقت فطرت کا سوال تھا۔ اس کی فطرت ایک ایسی دنیا سے مطابقت نہیں کر پا رہی تھی جہاں جنگ کے نعرے ہوں، جہاں گولی کی منطق سے معاملات کا فیصلہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہو۔ جہاں انسان اپنے جان ومال کو محفوظ نہ پاتا ہو۔ اسی نفسیات کے تحت اس نے روسی صدر سے مذکورہ سوال کیا۔ اسلام در حقیقت انسانی فطرت کی اسی پکار کا جواب ہے۔ جس خدا نے انسان کے اندر امن پسند فطرت بنائی ہے ، اسی خدا نے دین اسلام بھی اتارا ہے جو سرا سر امن و سلامتی کا مذہب ہے۔ اسی حقیقت کو قرآن میں ان لفظوں میں بتایا گیا ہے کہ اللہ امن و سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے۔
خدا یہ چاہتا ہے کہ انسان دنیا میں امن و سلامتی کے ساتھ زندگی گزارے، تاکہ آخرت میں اس کو ابدی امن و سلامتی کے باغوں میں بسایا جائے ۔ آخرت کی پر امن دنیا انھیں لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے موجودہ دنیا میں پر امن رہنے کا ثبوت دیا ہو۔ کسی مومن کے لئے یہ سب سے بڑا محرک ہے جو اس کو مجبور کرتا ہے کہ وہ موجودہ دنیا میں لوگوں کے ساتھ پر امن بن کر رہے۔ وہ دوسروں کے لئے مسئلہ پیدا کئے بغیر اپنا مسئلہ حل کرنے ۔ حیدرآباد میں رسالہ اور اسلامی مرکز کی کتابوں کے لیے مذکورہ ذیل پتے پر رابطہ قائم کریں:
AL-RISALA ACADEMY 3-5-780/19/2, King Kothi Opposite: Azam Manzil HYDERABAD 500 039 Phone: 231607
‹ Previous page Next page › Contents of November 1989 All issues