Al-Risala · November 1989 · page 34

دعوت اور عمل

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۹، صفحہ ۳۴

توریاست میں ہر طرف برسات کی ہوائیں چلتی ہوئی نظر آئیں۔ اخبارات (خاص طور پر اردو اور ہندی کے اخبارات) آگ کا کارخانہ ہیں۔ وہ اس تلاش میں رہتے ہیں کہ کہیں کوئی چنگاری ہو تو اس کو بھڑکا کر آتش فشاں بنا دیں۔ جب کہ اللہ یہ چاہتا ہے کہ ٹھنڈی ہوائیں بھیج کر آگ کو بجھا دے۔ میں جس ڈبے میں تھا، اس میں بظاہر میرے ایک مسافر کے سوا سب ہندو تھے۔ میں نے اس ڈبے میں دو وقت کی نماز پڑھی۔ مغرب اور عشاء کی۔ لوگوں نے بہت احترام کے ساتھ نماز کے لئے جگہ خالی کردی۔ شام کو کھانے کا وقت آیا تو ایک ہندو ہم سفر نے کھانا پیش کیا جس کو میں قبول نہ کرسکا۔ دن کے وقت میں کھڑکی کے پاس بیٹھنا چاہتا تھا۔ وہاں ایک لڑکا بیٹھا ہوا تھا۔ اس کے ہندو باپ نے بطور خود محسوس کر کے وہاں سے اپنے لڑکے کو ہٹا دیا اور کہا کہ آپ یہاں بیٹھیں ۔ وغیرہ وغیرہ۔ حقیقت یہ ہے کہ فساد ایک استثناء ہے نہ کہ عمومی واقعہ ۔ مگر صحافی اور لیڈر صرف انھیں استثنائی واقعات کو نمایاں کرتے ہیں۔ وہ استثنائی حالت کو عمومی حالت بناتے ہیں۔ وہ "جذرار جستان" کو پورا راجستھان بنا دیتے ہیں۔ ان لوگوں نے اپنے اخبارات کا نام دعوت اور نشین رکھا ہے۔ اس کے بجائے اگر وہ اپنے اخبار کا نام عداوت اور خرافات رکھتے تو کم از کم سچ بولتے بمکا کر یڈٹ انھیں ملتا۔ موجودہ حالت میں تو انھیں کوئی بھی کریڈیٹ ملنے والا نہیں۔

اس مفصل رپورٹ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ " فرقہ پرست تنظیمیں اپنے مقاصد میں کامیاب ہورہی ہیں اور فرقہ وارانہ صورت حال روز بروز بھیانک ہوتی جارہی ہے۔ " اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مذکورہ قسم کی رپورٹیں اور سازشوں کا انکشاف اور ایڈمنسٹریشن کے ننگے پن کا اعلان اور اجتماعی بیانات کا طریقہ سراسر ناکام ہو چکا ہے۔ اب ہمیں کچھ اور سوچنا ہے۔ رپورٹ میں اس ”کچھ اور“ کے لئے اشاراتی رہنمائی موجود ہے۔ مثال کے طور پر اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھلواتڑہ ضلع کے بیگور قصبہ میں ۳۰ مارچ کو فساد کی آگ بھڑ کی۔ شیتل اشٹمی کے دن جلوس اپنے روایتی راستہ سے ماکرو والی مسجد کے سامنے سے گزر رہا تھا۔ تبھی جلوس کے کسی نے مسجد میں گلال پھینک دیا۔ جس کے جواب میں مسجد کے اندر سے پتھراؤ کیا گیا۔ ۲۱ آدمیوں کو چوٹیں لگیں۔ پولیس کے ۴۰ جوان بھی زخمی ہوئے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس چھوڑے ۔ پھر لاٹھی چارج کیا۔ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ تب جاکر بھیڑ منتشر ہوئی۔ اتنے میں شہریوں

‹ Previous page Next page › Contents of November 1989 All issues

Printed page