An Advanced history of India, p. 495.
الرسالہ، نومبر ۱۹۸۹، صفحہ ۴۰
نام لغات شریف یا وفات شریف رکھ دیا گیا۔ وہ بہت معمولی پڑھے لکھے تھے۔ وہ الرسالہ جیسی کسی تحریر کا مطالعہ نہیں کرسکتے۔ اور نہ کبھی انھوں نے میرا نام سنا تھا۔ ان کی شخصیت کا اندازہ کرنے کے لئے صرف اتنا لکھنا کافی ہے کہ جب وہ مجھ کو اپنے گھر لے گئے اور دستر خوان پر کھانا رکھا گیا تو انھوں نے مجھ سے کہا کہ "پہلے فاتحہ دے دیجئے"۔ مجھے حیرانی کے عالم میں دیکھ کر میرے ایک ساتھی نے مدد کی۔ انھوں نے ہاتھ اٹھا کر " فاتحہ پڑھا " اور اس کے بعد کھانا شروع ہوا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ۱۹۴۷ سے پہلے کا زمانہ بھی دیکھا ہے اور ۱۹۴۷ کے بعد کا زمانہ بھی۔ یہ بتائیے کہ آج کے مقابلہ میں پہلے کا زمانہ کیسا تھا۔ انھوں نے راجستھانی زبان میں کہا: " بات چیت اور ڈھنگ اچھا تھو ۔ ہر ایک اجت سے بلاڈنا "۔ انھوں نے بتایا کہ پہلے زمانے میں ہندو مسلم جھگڑے کا کوئی سوال نہیں تھا۔ سب بھائی چارہ کے ساتھ رہتے تھے۔ یہ صرف موجودہ زمانہ کی بات ہے کہ ہر معاملہ میں ہندو مسلم ، ہندو مسلم ہونے لگا ہے۔
میں نے سوچا کہ ۱۹۴۷ سے پہلے جب راجستھان (راجپوتانہ جیسی ہندو ریاست کا یہ حال تھا کہ ہندو مسلمان مل جل کر رہتے تھے۔ ہر ایک دوسرے کو عزت کے ساتھ بلاتا تھا تو وہ " ہندو ہندوستان " کہاں تھا جس کا ہوا کھڑا کر کے تقسیم پسند لیڈروں نے تمام مسلمانوں کو ورغلایا۔ وہ ہندو ہندوستان نام نہاد لیڈروں کے اپنے خود ساختہ دماغوں میں تھا۔ چھوٹے چھوٹے معمولی واقعات کو مبالغہ اور تعمیم کے ساتھ پیش کرکے انھوں نے عام مسلمانوں کو بھڑکا دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ تمام بگاڑ تقسیم کی سیاست کا نتیجہ ہے۔ مسلم لیڈروں نے دو قومی تحریک ہندو مسلم مسئلہ ختم کرنے کے لئے اٹھائی تھی۔ مگر ان کی نام نہاد تحریک نے ہندو مسلم مسئلہ کو ہزار گنا زیادہ بڑھا دیا۔ شیو گنج قدیم سروہی ریاست کا حصہ تھا۔ اس ریاست کے والی مہاراجہ سر سروپ رام سنگھ تھے۔ وہ بہت نیک نفس آدمی تھے۔ آخر عمر میں انھوں نے اسلام قبول کرلیا۔ ۲۳ جنوری ۱۹۴۶ کو دہلی میں ان کا انتقال ہو گیا۔ دہلی میں وہ ۲۳ - ۲۶ علی پور روڈ پر رہتے تھے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد مہاراجہ نے اپنا نام محمد عمر رکھا تھا۔
مہاراجہ کی بیوی نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا اور اپنا نام سعید النساء رکھا تھا۔ ان کی ایک ذاتی زمین (۶۰ بیگہہ ) شیو گنج میں تھی۔ اس زمین کو انھوں نے مہاراجہ کی زندگی ہی میں ۱۸ جون
‹ Previous page Next page › Contents of November 1989 All issues