Al-Risala · November 1989 · page 45

An Advanced history of India, p. 495.

الرسالہ، نومبر ۱۹۸۹، صفحہ ۴۵

خبرنامہ اسلامی مرکز - ۵۶

۱- پانچ جنیہ ہندی کا مشہور ہفتہ وار پر چہ ہے ۔ اس کے نمائندہ مسٹر موکیش کو شک ۸ ستمبر ۱۹۸۹ کو مرکز میں آئے اور اپنے پر چہ کے لیے صدر اسلامی کا مفصل انٹرویو لیا۔ سوالات زیادہ تر ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل اور مسلم لیڈر شپ کے بارہ میں تھے ۔ ۲- مدینہ ایجوکیشن سنٹر، پبلک اسکول، جونیئر بوائز کا لج وہاسٹل، حیدر آباد کی جانب سے ایک مضمون " ذرا غور کیجیے " کے عنوان سے مختلف اخبارات میں شائع کیا گیا ہے ۔ وہ مضمون یہ ہے : " مرکز اسلامی ہند نے ، اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے مقصد کے تحت ، حمایت نگر حیدر آباد میں دو منزلہ عمارت خرید کر اس کی ذمہ داری ایک مولانا کو سونپ دی تھی ۔ مگر ہائے افسوس وہی مولانا ، اشاعتی کاموں کو ٹھپ اور عمارت میں قانونی پیچیدگیاں پیدا کر کے پہلی منزل پر خود مولانا کا قیام اور نچلی منزل میں شراب کا گودام ، اور اکابرین خاموش ؟ " یہ مضمون حسب ذیل انگریزی اور اردو اخبارات میں شائع ہوا ہے ـــــــــــ دکن کرانیکل ، سکندر آباد ، ۳ ستمبر ۱۹۸۹ - منصف ، حیدر آباد ، ۴ ستمبر ۱۹۸۹ رہنماۓ دکن ویکلی ، حیدر آباد ، ۴ - ۱۰ ستمبر ۱۹۸۹ - ۳- قطر (عرب امارات) سے عمر اسماعیل صاحب لکھتے ہیں : آپ کا رسالہ کچھ ماہ پہلے نظروں سے گزرا ۔ میری ۴۵ سالہ زندگی میں پہلی بار محسوس کیا کہ اسلامی لٹریچر میں پڑھنے جیسی کوئی چیز ہے ۔ ورنہ مولاناؤں کے اسلام نے کم سے کم مجھے بغاو ت پر اتروایا ۔ میں اپنی زندگی کے دس سال غیر مسلموں کے ماحول میں بتا چکا تھا جہاں ہر غیر مسلم مجھے مسلم سے اچھا لگا ، بھلا لگا ۔ اور آہستہ آہستہ میرے خیالات اور جذبات ہر مسلم ملا کے خلاف ہوتے گئے ۔ اللہ کا شکر ہے کہ آپ کا رسالہ نظروں سے گزرا اور آپ حضرات کی ہستی نے مجھے کفر کرتے کرتے بچا دیا ۔

۴- نئی دہلی (انڈیا انٹر نیشنل سنٹر) میں ٹائمس آف انڈیا گروپ کی طرف سے " آنکھ کا عطیہ اور مذہب " کے موضوع پر سیمنار ہوا تھا ۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے ایک پیپر پیش کیا جس کا عنوان تھا :

‹ Previous page Next page › Contents of November 1989 All issues

Printed page