روس میں اسلام
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۹، صفحہ ۲۸
روس میں اسلام
میں سال پہلے ٹائم میگزین کا نمائندہ ماسکو سے نکال دیا گیا تھا۔ اب موجودہ روسی وزیر اعظم گورباچیوت کی نئی پالیسی گلاسناسٹ (Glasnost) کے تحت دوبارہ مواقع ملے تو ٹائم کے ادارہ نے جدید اشتراکی روس پر تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کا پروگرام بنایا۔ ایک درجن رپورٹر اورہ فوٹو گرافر امریکہ سے روس گیے اور چار مہینہ تک روس کے مختلف حصوں کا مطالعہ اور مشاہدہ کرتے رہے۔ اس کے بعد انھوں نے جو رپورٹ تیار کی ، وہ ٹائم (۱۰ اپریل ۱۹۸۹) کے ۶۲ صفحات میں شائع ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ سوویت یونین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی براہ راست معلومات پر مشتمل ہے۔ اس کا صفحہ ۵۸-۶۹ روس میں اسلام کی موجودہ حالت کے بارے میں ہے۔ عنوان ہے ۔ اسلام اپنی آواز دوبارہ حاصل کرتا ہے :
Islam Regains its Voice
ان دونوں صفحات میں جو مضمون ہے ، اس کے ساتھ روسی مسلمانوں کی دینی زندگی سے متعلق تین رنگین تصویریں دی گئی ہیں۔ یہ دونوں صفحے اپنی ترتیب اور طباعت کے اعتبار سے اس قدر پر کشش اور شاندار ہیں کہ ان کو دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ آج ساری دنیا میں مسلمانوں کا ایک بھی ایسا میگزین نہیں جو" روس میں اسلام" کے بارے میں ایسی براہ راست اور اتنی خوبصورت رپورٹ پیش کر سکے۔ صحافت موجودہ زمانہ میں قومی تعمیر کی بنیاد ہے۔ جس قوم کے پاس طاقت ور صحافت نہیں ، اس کو قبرستان میں تو یقینا جگہ مل سکتی ہے ، مگر آج کی دنیا میں زندگی کے میدان میں اس کا کوئی مقام نہیں۔
یہ رپورٹ ان الفاظ کے ساتھ شروع ہوتی ہے : اللہ اکبر اللہ اکبر ، تاشقند کے مینار سے اسلامی عبادت کی پکار بلند ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بہت سی باتیں کہی گئی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ روسی گورنمنٹ آج کل اسلام کے بارے میں فراخی کا ثبوت دے رہی ہے۔ ۱۹۱۷ کے انقلاب کے بعد روس میں ۲۶ ہزار مسجدیں اور ۲۴ ہزار مذہبی مدرسے بند کر دیئے گئے تھے۔ ان میں سے ۴۰۰ مسجدیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 1989 All issues