Al-Risala · December 1989 · page 29

Islam Regains its Voice

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۹، صفحہ ۲۹

روسی حکومت آج کل اسلام کے بارے میں زیادہ روادار ہے۔ نئی مسجدیں کھولنے کے علاوہ حکومت نے عملی طور پر اینٹی مسلم پروپیگنڈے کو تقریباً بند کر دیا ہے۔ اسلام دوسرے مذہبوں کی طرح روس کی نئی سوچ سے فائدہ اٹھانے والوں میں ممتاز درجہ رکھتا ہے:

سویویت روس کے نظام میں یہ تبدیلی مختلف اسباب سے ہوئی ہے۔ تاہم اس نے روسی مسلمانوں کو کام کرنے کا نیا موقع دے دیا ہے۔ مگر اس موقع سے فائدہ اٹھانا اسی وقت ممکن ہے جب کہ روس کے مسلمان یہ بھی جانتے ہوں کہ موجودہ آزادی محدود ہے نہ کہ لامحدود۔ وہ حاصل شدہ کے مطابق اپنے کام کا نقشہ بنائیں نہ کہ غیر حاصل شدہ کے پیچھے دوڑنا شروع کر دیں۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی بربادی کا خاص سبب ان کی غیر حکیمانہ سرگرمیاں ہیں۔ وہ ممکن پر قناعت نہیں کرتے بلکہ نا ممکن پر دوڑتے ہیں۔ وہ طے ہوئے کے بجائے نہ طے ہوئے پر اپنی نظریں جمائے رہتے ہیں۔

ان کا حال یہ ہے کہ جہاں چپ رہنا چاہیے وہاں بولتے ہیں۔ جہاں گفت و شنید کے ذریعہ مسئلہ کو حل کرنا چاہیے وہاں ایجی ٹیشن کی دھوم مچاتے ہیں۔ جہاں محبت کی فضا پیدا کرنا چاہیے وہاں عداوت کا طوفان کھڑا کرتے ہیں۔ جہاں صبر و اعراض پر قائم ہونا چاہیے وہاں لڑائی اور ٹکراؤ کی مہم شروع کر دیتے ہیں؛ وہ موقع جب کہ گھروں میں بیٹھنا چاہیے وہاں جلوس بنا کر سڑکوں پر نعرہ بازی کرنے کے لیے نکل پڑتے ہیں۔

اس دنیا میں ، ممکن" کو استعمال کرنے کا نام عمل ہے ، نہ کہ " نا ممکن " کے پیچھے بے فائدہ دوڑنے کا۔ مگر یہی وہ سادہ سی بات ہے جس کو نہ مسلمانوں کے اصاغر جانتے ہیں اور نہ ان کے اکابر۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1989 All issues

Printed page