خبر نامه اسلامی مرکز - ۷۵
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۹، صفحہ ۴۵
خبر نامه اسلامی مرکز - ۷۵
ڈاکٹر مزمل حسین صدیقی امریکہ کے ایک اسلامک سینٹر کے ڈائرکٹر ہیں ۔ ۱۹ اگست ۱۹۸۹ کو اسلامی مرکز میں ان کا ایک خصوصی لکچر تھا۔ لکچر کا عنوان تھا: اسلام امریکہ میں۔ موصوف نے اس موضوع پر مفصل تقریر کی۔ حاضرین میں شہر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ کچھ غیر مسلم حضرات بھی شریک ہوئے۔
نئی دہلی کے اسوکا مشن (Asoka Mission) کی طرف سے ایک عالمی امن سفر (Pilgrimage for active peace) بنایا گیا۔ اس کے تحت کچھ اعلیٰ تعلیم افراد ایشیا یورپ اور امریکہ کے چھ ملکوں کے دورہ پر یکم ستمبر ۱۹۸۹ کو روانہ ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز کو اس امن پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ مگروہ اس میں عملاً شریک نہ ہو سکے۔ البتہ کچھ متعلقہ انگریزی لٹریچر اس سلسلہ میں انھیں فراہم کر دیا گیا جس سے اس معاملہ میں اسلام کا نقطہ نظر واضح ہو سکے۔
اخبار العالم الاسلامی مکہ مکرمہ سے شائع ہونے والا مشہور اور نہایت کثیر الاشاعت اخبار ہے۔ اس نے اپنے شمارہ ۱۶ ذوالقعدہ ۱۴۰۹ھ میں پیغمبرِ انقلاب (انگریزی) پر پاکستان کے اول انعام کی خبر شائع کی ہے۔ اسی کے ساتھ اس نے اسلامی مرکز کا اور اس کے دعوتی کاموں کا مفصل تعارف بھی شائع کیا ہے ۔
دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (نئی دہلی) کے ہال میں ۱۵ اگست ۱۹۸۹ کو اجتماع ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا :
Improving Indo-Bangladesh Relations
صدر اسلامی مرکز کو اس موقع پر اظہار خیال کی دعوت دی گئی تھی۔ چنانچہ انھوں نے اس میں شرکت کی اور موضوع سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پاکستان کا ایک ادارہ الانصار المسلمون (لاہور), اسلامی مرکز کی کتاب " نار جہنم " بڑی تعداد میں چھپوا کر تقسیم کر رہا ہے۔ پہلی بار اس نے یہ کتاب اکتوبر ۱۹۸۸ میں چھپوائی تھی۔ دوسری
‹ Previous page Next page › Contents of December 1989 All issues