Al-Risala · December 1989 · page 46

Improving Indo-Bangladesh Relations

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۹، صفحہ ۴۶

بار اس نے اس کو جنوری ۱۹۸۹ میں چھپوایا ہے ۔ اس کی کتابت جدید طرز پر کمپیوٹر ٹائپ سٹنگ کے ذریعہ کرائی گئی ہے ۔

۶۔ گول مارکیٹ نئی دہلی میں ۱۲ اگست ۱۹۸۹ کی شام کو ایک پروگرام ہوا۔ اس میں تعلیم یافتہ اصحاب شریک ہوئے ۔ صدر اسلامی مرکز نے اسلامی دعوت کے جدید امکانات کے موضوع پر سوا گھنٹہ کی ایک تقریر کی ۔ اس تقریر کا کیسٹ مرکز میں موجود ہے۔ ۷۔ ”شتم رسول کا مسئلہ نامی کتاب ۱۸۶ صفحات پر تیار ہو کر اس وقت پریس میں ہے ۔ اس موضوع کے ہر پہلو پر اس میں مفصل بحث کی گئی ہے ۔

۸۔ ویٹیکن کے زیر اہتمام وار سا (پولینڈ) میں ایک کانفرنس ہوئی ۔ یہ کانفرنس ۳۱ اگست تا ۶ ستمبر ۱۹۸۹ جاری رہی ۔ اس موقع پر شرکت کے لیے صدر اسلامی مرکز کو مدعو کیا گیا تھا ۔ مگر بعض وجوہ سے وہ اس میں شریک نہ ہوسکے ۔ البتہ زیر بحث موضوع سے متعلق ایک مقالہ انہیں بھیج دیا گیا ۔ اس کا عنوان تھا : War and Peace in Islam یہ مقالہ انگریزی الرسالہ میں انشاء اللہ شائع کر دیا جائے گا ۔

۹۔ بمبئی میں سیوری کے علاقہ میں ایک چال (بڑی بلڈنگ ) ہے جس میں کئی سو آدمی رہتے ہیں۔ اس بلڈنگ کے داخلہ پر ایک بورڈ لگا ہوا ہے ۔ شیخ ابراہیم انجینئر، جو خود اسی بلڈنگ میں رہتے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ وہ اکثر الرسالہ کا کوئی فقرہ اس بورڈ پر لکھ دیتے ہیں جس کو لوگ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس سے اثر لیتے ہیں ۔ یہ طریقہ دوسرے مقامات پر بھی دہرایا جانا چاہیے ۔

۱۰۔ ایک صاحب لکھتے ہیں : الرسالہ کے چند شمارے مرحوم نشتر ترکی کی ترغیب پر پڑھے ۔ اس سے قبل میں الرسالہ اور آپ کی ذات سے سوء ظن میں مبتلا تھا ۔ یہ مولانا عامر عثمانی مرحوم ایڈیٹر تجلی کی ان تحریروں سے تھا جب انھوں نے آپ کی کتاب ” تعبیر کی غلطی “ پر محفل نقد سنواری تھی۔ میں بغیر آپ کو پڑھے اور بغیر آپ سے ملے محض اس تنقید سے متاثر ہو کر سوء ظن میں مبتلا ہو گیا تھا۔ اب جو آپ کو پڑھا تو واللہ پڑھتا ہی چلا گیا۔ آپ کے سارے پرانے شمارے بھی مسلسل زیر مطالعہ ہیں اور اللہ گواہ ہے ، کدورت کے سارے بادل چھٹ گیے ہیں ۔ بلکہ آپ کی

‹ Previous page Next page › Contents of December 1989 All issues

Printed page