Al-Risala · February 1989 · page 24

خدائی نشان

الرسالہ، فروری ۱۹۸۹، صفحہ ۲۴

خدائی نشان

ٹائم میگزین ۱۲ ستمبر ۱۹۸۸ میں ایک با تصویر رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس کا عنوان ہے ۔ آسمانوں سے جہنمی آگ :

Hellfire from the heavens

یہ ایک خوفناک ہوائی حادثہ کی رپورٹ ہے جو ۲۸ اگست ۱۹۸۸ کو مغربی جرمنی میں پیش آیا ۔ فرینکفرٹ کے قریب ریمسٹین ائیر بیس (Ramstein Air Base) پر ایک ہوائی مظاہرہ (Air Show) ہو رہا تھا۔ جس میں جدید ترین قسم کے دس فوجی جہاز حصہ لے رہے تھے۔ اس نمائش کا نام دل کے درمیان تیر (Arrow through the heart) رکھا گیا تھا۔ تقریباً ۳ لاکھ (300,000) آدمی اس خصوصی مظاہرہ کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

نقشہ ذیل کے مطابق ، دس جہازوں نے فضا میں اڑ کر دل کی تصویر بنائی۔ یہ سب جیٹ جہاز تھے جو ۳۵۰ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ رہے تھے۔ ان میں سے ایک جہاز کو پرواز کے دوران الگ ہوکر "دل" کے اندر سے تیر کی مانند پار ہونا تھا۔ جہاز کے ماہر پائلٹ نے حسب پروگرام جہاز کو اڑایا۔ مگر حساب کی معمولی اس نقشہ کو دیکھیئے ۔ دس ہوائی جہاز ایک ساتھ اڑ کر اوپر پہنچتے ہیں۔ پھر ان میں سے دس جہاز ایک طرف اور ۴ جہاز دوسری طرف جا کر اپنے پیچھے سے لال ، سفید اور ہرے رنگ کا دھواں نکالتے ہوئے فضا میں دل کی شکل دیا پان کے پتے کی شکل بناتے ہیں۔ ان میں سے ایک جہاز بیچ سے الگ ہو کر پیچھے کی طرف جاتا ہے اور پھر واپس ہو کر " دل " کے اندر سے پار ہو کر باہر نکل جانا چاہتا ہے۔ نیچے "ستارہ" کے مقام پر وہ دوسرے جہاز سے ٹکرا جاتا ہے۔ کیوں کہ مقررہ حساب کے خلاف وہ کسی قدر جلد اور کسی قدر نیچے آگیا تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1989 All issues

Printed page