Hellfire from the heavens
الرسالہ، فروری ۱۹۸۹، صفحہ ۲۶
مہارت پر اتنا اعتماد تھا کہ وہاں کوئی ایمبولنس کار تک موجود نہ تھی ۔ وہ اس قسم کے حادثہ کی بالکل امید نہیں رکھتے تھے ۔ چنانچہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے میں سخت مشکل پیش آئی ۔ اس انسانی واقعہ میں بہت بڑا خدائی سبق ہے ۔ وہ یہ کہ ’ دل کے درمیان سے تیر ‘ گزارنے کا جو عمل جرمنی کے ہوا بازوں نے بہت چھوٹے پیمانہ پر کرنا چاہا اور وہ اس میں ناکام رہے ۔ یہی عمل بہت زیادہ بڑے پیمانہ پر وسیع کائنات میں ہر آن ہورہا ہے ، مگر یہاں کسی قسم کا حادثہ پیش نہیں آتا۔
آسمان میں ستاروں کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی تمام سمندروں کے کنارے ریت کے ذروں کی تعداد ہے ۔ یہ تمام ستارے ہر لمحہ نہایت تیزی سے حرکت کر رہے ہیں ۔ مگر ان میں کبھی ٹکراؤ نہیں ہوتا ۔ ایک کہکشاں جس کے اندر اربوں کی تعداد میں بڑے بڑے ستارے ہوتے ہیں ، وہ حرکت کرتی ہوئی دوسری کہکشاں کے اندر داخل ہوتی ہے اور پھر اس کے پار ہوجاتی ہے ، مگر دونوں کہکشاؤں کے ستارے آپس میں نہیں ٹکراتے ۔
یہ واقعہ کھلا ہوا ثبوت ہے کہ کوئی بہت بڑا انتظام کرنے والا ہے جو اس کائنات کا انتظام کر رہا ہے ۔ ایک اتھاہ قوتوں والا انتظام کار اگر اس دنیا کے پیچھے نہ ہو تو سارا کائناتی کارخانہ اسی طرح تباہ و برباد ہو کر رہ جائے جس طرح جرمنی کی ہوائی نمائش تباہ ہو کر رہ گئی ۔ میوات کا سفر صفحات ۲۲۰ ھدیہ ۔ ۲۵ روپیہ
‹ Previous page Next page › Contents of February 1989 All issues