Al-Risala · April 1990 · page 32

اپریل ۱۹۹۰ء | الرسائل 31

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۰، صفحہ ۳۲

جب لوگوں کا حال یہ ہو کہ ان کی تمام سوچ اور ان کے تمام جذبات عدل، کی طرف متوجہ ہوں، وہ خدائی ہدایات کو اولیت دیتے ہوں۔ وہ زندگی کے ہر معاملہ میں ربانی مقاصد کو اونچا رکھیں، تو ایسے لوگ خدا کی نظر میں محبوب اور معزز ہوجاتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں وہ بندوں کی نظر میں بھی محبوب اور معزز قرار پاتے ہیں۔

اس کے برعکس جن لوگوں کا حال یہ ہو کہ وہ خدا کو بھولے ہوئے ہوں، وہ خود ساختہ شریعت پر چلیں ۔ ان کے ذاتی مفادات ہی ان کی زندگی کا مرکز و محور بن جائیں، تو خدا ایسے لوگوں کی طرف سے اپنی نظریں ہٹا لیتا ہے۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسی قوم لوگوں کے درمیان حقیر اور مغلوب ہو کر رہ جاتی ہے۔

عروج و زوال کا یہی قانون سابق اہل کتاب (یہود) کے لیے تھا۔ اور عروج و زوال کا یہی اٹل قانون موجودہ اہل کتاب (مسلمانوں) کے لیے بھی ہے۔ یہود کی قیمت اللہ کی نظر میں ان کے عمل کے اعتبار سے تھی، اسی طرح مسلمانوں کی قیمت بھی اللہ کی نظر میں ان کے حقیقی عمل کے اعتبار سے قرار پائے گی نہ کہ کسی اور اعتبار سے۔

اگر مسلمانوں کا حال یہ ہوجائے کہ ان کے رہنما ذاتی عزت و شہرت (self-glory) کے لیے کام کریں ۔ ان کے دولت مند اپنی دولت کو صرف ذاتی حوصلوں کی تکمیل میں لگائیں۔ ان کا دانشور طبقہ اپنی زبان و قلم کو بازار کا سودا بنا لے۔ ان کے خواص ان چیزوں کی طرف دوڑیں جن میں اخباری اہمیت (news value) ہوتی ہے۔ ان کے عوام خود ساختہ رسموں کو اپنا لیں، ان کی اخلاقی حس اتنی کند ہو جائے کہ کوئی شخص خدا کو عدل اور ظلم کو ظلم کہنے والا باقی نہ رہے۔ جب ایسا ہو جائے تو مسلمانوں کے حق میں بھی اسی قانون خداوندی کے نفاذ کا انتظار کرنا چاہیے جو سابق اہل کتاب (یہود) پر نافذ ہوا۔ موجودہ گروہ بھی اسی طرح رد کر دیا جائے جس طرح پہلا گروہ رد کیا گیا۔

خدا کے یہاں ایک قوم اور دوسری قوم کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ خدائی قانون کے نفاذ میں کسی گروہ کا کوئی استثناء نہیں۔ وہ دوسرے گروہ کے ساتھ بھی وہی معاملہ کرے گا جو اس نے پہلے گروہ کے ساتھ کیا۔ اس معاملہ میں اگر کسی کو خوش فہمی ہو تو اس کو قرآن کی

‹ Previous page Next page › Contents of April 1990 All issues

Printed page