Al-Risala · May 1990 · page 33

بابری مسجد کا مسئلہ

الرسالہ، مئی ۱۹۹۰، صفحہ ۳۳

کرے گا۔ اس کو وہ بلا بحث مان لیں گے اور فورا اس کی تعمیل کریں گے۔

ہندولینڈ کے تمام لوگ، بشمول مہنت اوید ناتھ (موجودہ ایم پی) نے اس تجویز سے مکمل اتفاق کیا۔ ہر ایک نے کہا کہ ہم اس تجویز کو مانتے ہیں۔ اس کو باقاعدہ صورت دی جائے اور اس کے مطابق بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی قضیہ کا فیصلہ کیا جائے۔ مگر مسلم سائیڈ نے اس تجویز کو منظور نہیں ہونے دیا۔ سید شہاب الدین صاحب تقریبا چیخنے کے انداز میں بولنے لگے کہ ہم کو یہ تجویز منظور نہیں۔ مسلم سائیڈ کے دوسرے تمام افراد نے خاموش رہ کر سید شہاب الدین کی بالواسطہ تائید کی۔ ان خاموش رہنے والوں میں جماعت اسلامی کے نمائندہ جناب افضل حسین صاحب (وفات یکم جنوری ۱۹۹۰) بھی شامل تھے۔ اس طرح ہندو سائیڈ کی متفقہ تائید کے باوجود یہ میٹنگ شور و غل پر ختم ہو گئی۔ اب غور کیجئے کہ ۲۷۷ مارچ ۱۹۸۷ کی اس تجویز کو اگر مسلم رہنماؤں نے مان لیا ہوتا تو کیا ہوتا۔ اس کا اندازہ نہایت آسانی سے ان خطوط اور مضامین اور بیانات کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے جو اس موضوع پر ہندوؤں کے تعلیم یافتہ طبقہ کی طرف سے برابر شائع کئے جاتے رہے ہیں۔ ۸۹ - ۱۹۸۷ کے درمیان اس قسم کی تحریریں کثرت سے شائع ہوئی ہیں جن کو عام مسلمان بھی قومی آواز، تعمیرحیات نقیب ، دعوت ، نئی دنیا ، اخبار نو وغیرہ کی فائلوں میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہاں میں صرف دو حوالوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ یہ دوحوالے بطور حصر نہیں بلکہ صرف بطور مثال ہیں۔ انہیں پر دوسروں کو بھی قیاس کیا جا سکتا ہے۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (نئی دہلی) میں ایک بڑا تاریخی ادارہ ہے جس کو سنٹر فارہسٹا ریکل اسٹڈیز کہا جاتا ہے۔ اس ادارہ کے ۲۴ پروفیسروں نے بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی مسئلہ کا مطالعہ خالص تاریخی انداز میں کیا اور اس پر ایک مفصل دستاویز تیار کی۔ یہ دستاویز ان کی طرف سے مشترکہ طور پر شائع کی گئی۔ اس دستاویز کا خلاصہ ٹائمس آف انڈیا (۴ نومبر ۱۹۸۹) میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دستاویز کا اردو ترجمہ قومی آواز (۲ جنوری ۱۹۹۰) میں شائع ہوا ہے۔ اس تاریخی دستاویز پر جن لوگوں کے دستخط ہیں ان میں پروفیسر ایس گوپال ، پروفیسر رومیلاتھاپرا پروفیسرپن چندر جیسے ممتاز مورخین کے نام بھی شامل ہیں۔ اس مشترکہ تاریخی دستاویز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بابری مسجد تو ایک تاریخی واقعہ ہے، مگر رام جنم بھومی کی کوئی تاریخی حقیقت نہیں۔ یہ ایک

‹ Previous page Next page › Contents of May 1990 All issues

Printed page