مکتبہ الرسالہ
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۰، صفحہ ۳۲
طرح فساد کا نام بم اپنے آپ ناکارہ ہو کر غیر مؤثر ہو جاتا ہے۔ یہ ایک نئے مستقبل کی علامت ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد وہ وقت آنے والا ہے جب کہ صبر و امن کی نئی روایت مسلمانوں میں قائم ہو جائے جس طرح ماضی میں ردعمل کی روایت ان کے درمیان قائم ہو گئی تھی۔ لوگ ناپسندیدہ باتوں کو اسی طرح نظر انداز کرنے لگیں جس طرح اس سے پہلے وہ ان سے الجھ جایا کرتے تھے۔ مستقبل کے افق پر صبح کا اجالا ظاہر ہو چکا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ایک روشن سورج ان کے اوپر اپنی پوری تابانی کے ساتھ چمکے گا۔
خاتُونِ اِسْلَام اسلامی شریعت میں عورت کا مقام اسلام اور جدید تہذیب کا تقابل از مولانا وحیدالدین خاں عورت کا درجہ اسلام میں وہی ہے جو مرد کا درجہ ہے۔ عزت اور احترام کے جو احکام ایک صنف کے لئے ہیں وہی احکام دوسری صنف کے لئے بھی ہیں۔ دنیا کے حقوق اور آخرت کے انعامات میں دونوں کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ البتہ اسلام کے نزدیک مرد مرد ہے اور عورت عورت۔ زندگی کا نظام چلانے میں دونوں برابر کے شریک ہیں، تاہم فطری فرق کا لحاظ کرتے ہوئے اسلام نے دونوں کے درمیان تقسیمِ کار کا اصول رکھا ہے نہ کہ یکسانیتِ کار کا اصول۔ ( صفحات ۱۹۲ ، قیمت ۲۵ روپیہ )
مکتبہ الرسالہ
سی-۲۹، نظام الدین ویسٹ ، نئی دہلی-۱۳، فون: 611128، 697333
‹ Previous page Next page › Contents of January 1990 All issues