Islam in 21st century
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۰، صفحہ ۳۳
ایک سفر
۲۵ سے ۲۹ ستمبر ۱۹۸۹ تک طرابلس (لیبیا) میں ایک انٹرنیشنل سیمینار ہوا۔ اس سیمینار کا موضوع تھا ــــ الدعوة الاسلامية على ابواب قرن جديد Islamic call in the threshold of a new century. اس سیمینار کے دعوت نامہ پر ایک سفر ہوا۔ وہاں پیش کرنے کے لئے میں نے جو مقالہ تیار کیا ، اس کا عنوان یہ تھا:
Islam in 21st century
یہ مقالہ انشاء اللہ انگریزی اور اردو رسالہ میں شائع کر دیا جائے گا۔ یہاں سفر کی روداد درج کی جاتی ہے۔
۲۳ ستمبر ۱۹۸۹ کی شام کو دہلی سے پی آئی اے کی فلائٹ ۴۹۳ کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ جہاز کی سروس انٹر نیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق تھی۔ کراچی تک ایک گھنٹہ ۴۵ منٹ کی پوری پرواز نہایت ہموار رہی۔ جہاز کے اندر مطالعہ کے لئے پاکستان کے اردو اور انگریزی اخبار موجود تھے۔ اخبارات کا مطالعہ میرے لئے کچھ زیادہ خوشی کا باعث نہ ہوسکا۔ اخبارات میں لفظی کشتی کا منظر دکھائی دیا۔ پنجاب کے ریاستی وزیر کی تقریر اسلام آباد کے مرکزی وزیر کے خلاف۔ اور مرکزی وزیر کی تقریر پنجاب کے ریاستی وزیر کے خلاف۔ جماعت اسلامی کے لیڈر کا بیان مہاجر لیڈر کے خلاف اور مہاجر لیڈر کا بیان جماعت اسلامی کے لیڈر کے خلاف۔ اسی قسم کی خبریں اخبارات کے صفحہ اول کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ اس سے یہ تو اندازہ ہوا کہ موجودہ پاکستان میں جمہوریت ہے مگر اہل پاکستان شعوری اعتبار سے شاید ابھی اس درجہ کو نہیں پہنچے کہ وہ جمہوریت کا تحمل کرسکیں۔ پاکستان ہندواور مسلم اختلاف سے بچنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ مگر جب پاکستان بن گیا تو معلوم ہوا کہ "خدا داد ملک" میں مسلم اور مسلم اختلاف اس سے بھی شدید صورت میں موجود ہے۔ ہوائی جہاز میں میری سیٹ کے قریب ایک صاحب بیٹھے ہوئے تھے۔ گفتگو کے دوران انھوں نے بتایا کہ وہ ہوابازی کے انجینئر ہیں اور انھوں نے پائلٹ کی ٹریننگ لی ہے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ جنوری ۱۹۹۰ المیلاف 35
‹ Previous page Next page › Contents of January 1990 All issues