Al-Risala · January 1990 · page 34

Islam in 21st century

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۰، صفحہ ۳۴

یہ بتائیے کہ جہاز کیسے اڑتا ہے۔ انہوں نے اس کی کچھ تشریح کی ۔ اس کے بعد کہا کہ جہاز کے اڑنے کا اصول اگر چہ بے حد سادہ ہے مگر اس کو قطعی صورت میں صرف ریاضیاتی زبان میں بیان کیا جاسکتا ہے، غیر ریاضیاتی زبان میں اس کو قطعیّت کے ساتھ بیان کرنا ممکن نہیں۔

یہی اصول دوسرے معاملات کے لئے بھی ہے۔ مثلاً قومی تعمیر یا اسلامی احیاء کے معاملہ کو بھی صحیح طور پر شعر وخطابت کی زبان میں یا چٹپٹا چر ٹے کی کہانی کے طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اس کو لازماً علمی زبان میں بیان کرنا پڑے گا۔

آجکل یہ حالت ہے کہ ملی تعمیر یا اسلامی احیاء کے کام کو اگر زیادہ گہرائی کے ساتھ بتایا جائے تو بعض لوگ کہنے لگتے ہیں کہ یہ تو فلسفہ ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کے ایک معاملہ کو صحیح طور پر "فلسفہ" ہی کی زبان میں بیان کیا جا سکتا ہے۔ جو لوگ اس کو فلسفہ کی زبان میں سمجھنا نہ چاہیں وہ ہمیشہ کے لئے اس کی حقیقی معرفت سے محروم رہیں گے۔

جہاز میں ایک رفیق سفر نے کہا کہ قرآن میں صرف دو سفروں کا ذکر ہے۔ خشکی کا اور سمندر کار وحملناھم في البر والبحر، مگر موجودہ زمانہ میں ہوائی سفر بھی ایک مستقل سفر بن گیا ہے۔ اس کا مطلب کیا یہ لیا جاسکتا ہے کہ قرآن "دوسفروں" کے دور کی کتاب ہے، وہ "تین سفروں" کے دور کی کتاب نہیں۔ میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں سفر کی قسمیں تین ہی نہیں ہیں بلکہ اس سے زیادہ ہیں۔ مثلاً انڈر گرائونڈ ریلووں کا تحت زمین سفر ، یاراکٹ کا بالائے خلاسفر۔ اصل یہ ہے کہ یہ ایک عام اسلوب کلام ہے کہ ایک معروف چیز کا ذکر کر کے اس کے ذیل کی دوسری چیزوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، کیوں کہ وہ اس کے تابع ہونے کی بنا پر خود بخود سمجھ میں آجاتی ہیں۔ مثلاً آپ کہیں کہ " جمہوری نظام میں حکمراں کو اپوزیشن کی طرف سے بہت سی تلخ باتیں سننی پڑتی ہیں۔ اس فقرہ میں بظاہر صرف "سننے" کا ذکر ہے مگر تبعیّت کے اصول کے تحت اس میں "پڑھنا" بھی اپنے آپ شامل ہے۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سی تلخ باتیں سننا اور پڑھنا پڑتا ہے۔

یہی معاملہ قرآن کی مذکورہ آیت کا ہے۔ اس میں بظاہر اگر چہ صرف بر اور بحر میں سفر کا ذکر ہے مگر سفر کے ذیل کے دوسرے تابع مفہوم بھی اس میں اپنے آپ شامل ہیں۔ مثلاً بر کی تابعیت میں تحت زمین سفر، اور بحر کی تابعیت میں فوق زمین (ہوائی اور خلائی) سفر۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1990 All issues

Printed page