آسان حل
الرسالہ، اگست ۱۹۹۰، صفحہ ۲۹
کوصلیب (cross) پر پھانسی دی گئی تھی۔ بطور واقعہ ہم اس کو درست نہیں سمجھتے۔ تاہم اس سے قطع نظر، کہنا یہ ہے کہ مسیحی حضرات نے اپنے اس عقیدہ کے تحت صلیب کو اپنا مذہبی نشان بنا لیا ان کے یہاں اس کا خاص احترام پایا جاتا ہے۔
مسیحی حضرات کے یہاں صلیب کے مختلف استعمالات ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنے جسم پر اس کو لٹکاتے ہیں۔ قد آدم صلیب کو اپنے اوپر لٹکانا بڑا عجیب ہوتا ہے۔ اس لئے انھوں نے صلیب کو علامتی طور پر (as a symbol) استعمال کرنے کا اصول اختیار کیا۔ وہ صلیب کی صورت کے چھوٹے چھوٹے نمونے بناتے ہیں اور ان کو اپنے اوپر لٹکا لیتے ہیں۔
میرا مشورہ ہے کہ سکھ بھائی ایجی ٹیشن کرنے کے بجائے اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور کریں۔ وہ اس معاملہ میں مذکورہ اصول کو اختیار کر لیں۔ وہ پوری تلوار کا عام استعمال ترک کر دیں اور چھوٹے سائز کی ہوتی تلوار بنا کر اس کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔ اس طرح سکھ بھائی مذہبی دیوانگی (fanaticism) کے الزام سے بچ جائیں گے۔ اس تدبیر سے ان کا مذہبی رواج بھی باقی رہے گا ، اور وہ اپنے آپ کو زمانہ کے ساتھ ہم آہنگ بنانے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔ مذہب حقیقۃً ایک اسپرٹ کا نام ہے نہ کہ کسی فارم کا۔ اگر اہل مذہب کسی مخصوص فارم پر بہت زیادہ اصرار کرنے لگیں تو وہ دنیا والوں کی نظر میں ایک ناقابل فہم عجوبہ بن کر رہ جاتے ہیں۔ وہ ایک ایسی چیز بن جاتے ہیں جو زمانہ کے ساتھ پر امن طور پر چلنے کی صلاحیت سے محروم ہو۔ الرسالہ کیسٹ نمبر ا ایمان نمبر ۲ تعمیر ملت نمبر ۲ اسلامی دعوت کے جدید امکانات نمبر ۶ سنت رسول نمبر ۳ اسلامی اخلاق نمبر ۷ میدان عمل نمبر ۴ اتحاد نمبر ۸ پیغمبرانہ رہنمائی (زیر تیاری)
‹ Previous page Next page › Contents of August 1990 All issues