المطففین
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۰، صفحہ ۲۳
اور کورٹ میں اس پر مقدمہ کر دیا۔ اب یہ معاملہ عدالت میں ہے۔ گوجر لوگ اگرچہ فرضی دھمکیاں دیتے ہیں۔ مگر اب ان کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ ایک بار محفوظ صاحب گھر آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ گوجر لوگ آئے تھے اور مسلمانوں کو دھمکی دے رہے تھے کہ ہم ڈنڈے کے زور پر خالی کرائیں گے۔ محفوظ صاحب اس گوجر سے ملے جس نے ایسی بات کہی تھی۔ گوجر نے فوراً بات بدل دی۔ اس نے کہا مجھ سے قسم لے لو، اس کے کیڑے پڑیں جس نے ایسا کہا ہو۔
اب یہ معاملہ عدالت میں ہے۔ پنڈت لوگوں کی مداخلت کے بعد گوجروں کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ تقریباً یقینی ہے کہ مصالحت اور راضی نامہ کے ذریعہ شریفانہ انداز میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ محفوظ علی خاں صاحب کو یہ کامیابی اس لئے ملی کہ وہ اشتعال انگیزی کے باوجود مشتعل نہیں ہوئے۔ خود نہ بول کر انھوں نے فطرت کو بولنے کا موقع دیا۔ نا معقولیت کے جواب میں معقولیت کا رویہ اختیار کر کے انھوں نے خود دوسری قوم کے اندر اپنے ہمدرد پالئے۔ یہی اس دنیا میں کامیابی کا طریقہ ہے، خواہ مسئلہ مسلمانوں اور مسلمانوں کے درمیان ہو یا مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان۔
سری نگر ، کشمیر میں الرسالہ اور اسلامی مرکز کی کتابوں کے لئے مندرجہ ذیل پتہ پر رابطہ قائم کریں۔
Abdullah News Agency 1st Bridge, Lal Chowk Srinagar 190 001 Tel. 73816, 71604 شولاپور میں الرسالہ اور اسلامی مرکز کی کتابوں کے لئے مندرجہ ذیل پتہ پر رابطہ قائم کریں ۔
Mr. Mukhtar Ahmed, B.Sc 295, M Pachha Pet Solapur
‹ Previous page Next page › Contents of September 1990 All issues