Al-Risala · October 1990 · page 46

ایک سبق

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۰، صفحہ ۴۶

(عصر حاضر کا تقاضا) ، پورا کا پورا الرسالہ کی نقل ہے۔ صرف معمولی طور پر کچھ الفاظ بدل دئے گئے ہیں۔ یہ بات اگر اپنی غلطی کے اعتراف کے ساتھ کی جائے تو زیادہ موثر ہو۔ جناب شکیل احمد خلیل صاحب (ابوظبی) الرسالہ مشن سے گہرا شغف رکھتے ہیں۔ وہ تقریباً ہر ماہ مختلف اسلامی اداروں، دینی درس گاہوں اور اردو لائبریریوں کے نام ماہانہ الرسالہ جاری کرواتے ہیں اسی کے ساتھ الرسالہ کیسٹ اور مرکز کی دوسری مطبوعات بھی ایک قابل لحاظ تعداد میں، بطور ہدیہ ارسال کرواتے ہیں۔ ضرورت ہے کہ مزید کچھ افراد اس قسم کے حوصلہ مندانہ تعاون کے لئے آگے بڑھیں تاکہ الرسالہ کا دعوتی اور تعمیری مشن زیادہ سے زیادہ وسیع پیمانے پر پھیل سکے۔ اسلامک سینٹر آف نارتھ امریکا (I.C.N.A) کے زیر اہتمام نیو یارک میں بتاریخ ۲۰ تا ۲۲ جولائی ۱۹۹۰ ایک سہ روزہ کنونشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر امریکا میں ہمارے مخلص معاون جناب خواجہ کلیم الدین صاحب اور ان کے رفقار نے اسلامی مرکز کی مطبوعات کا اسٹال لگایا۔ جس کو حیرت انگیز کامیابی ملی۔ کافی بڑی تعداد میں لوگوں نے نہایت ذوق و شوق اور دلچسپی کے ساتھ کتابوں کا مشاہدہ کیا۔ اس طرح خدا کے فضل سے ایک نئے حلقہ میں الرسالہ اور مرکز کی دیگر مطبوعات کا تعارف ہوگیا۔

اسلامی مرکز کی مطبوعات ہدیہ ارسال کرنے کے لیے ہمیں دینی درسگاہوں، اردو لائبریریوں، اسکولوں اور کالجوں کے پتے مطلوب ہیں۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقے میں واقع دینی مدارس اور دوسرے علمی اداروں کے پتے مختصر تعارف کے ساتھ ارسال فرمائیں۔ اگر اداروں کے ذمہ دار حضرات کو اس پہلو پر توجہ دلا کر ان کا مطبوعہ تعارف نامہ روانہ کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

پاکستان کا مشہور اخبار "وفاق" ہر روز اپنے صفحہ ۳ پر الرسالہ کا کوئی ایک مضمون نقل کرتا ہے۔ اس کے ادارتی نوٹس میں بھی الرسالہ کے فکر کی جھلک آنے لگی ہے۔ مثلاً اس کے شمارہ ۱۳ جون ۱۹۹۰ میں ایک نوٹ کا عنوان ہے"۔ مسائل امن کی قوت سے حل کیجئے"۔ اس نوٹ میں پاکستانی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک سے ہمارے جو مسائل ہیں

‹ Previous page Next page › Contents of October 1990 All issues

Printed page