سفر نامہ - ۳
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۰، صفحہ ۴۵
سوویت روس کی حکومت کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے سوویت روس کا سفر کیا۔ یہ سفر ۲۸ جولائی ۱۹۹۰ء کو شروع ہوا۔ اس سلسلہ میں وہ ماسکو اور تاشقند گئے۔ اس کی تفصیلی رو داد انشا اللہ الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔
دہلی کے ہندی اخبار جن ستہ کے نمائندہ مسٹر ایس کرمانی نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو جن ستہ کے شمارہ ۳ جولائی ۱۹۹۰ء میں شائع ہوا ہے۔ جن ستہ انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کا ہندی ایڈیشن ہے۔
نئی دہلی میں مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی پر ایک آل انڈ یاسیمینار ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کے منتظمین کی دعوت پر ۵ اگست ۱۹۹۰ء کو اس کی ایک نشست میں شرکت کی اور مولانا حفظ الرحمن اور علماء ہند کے کارناموں کی بابت ایک تقریر کی۔ خاص طور پر یہ بتایا کہ موجودہ ہندوستان میں ان علماء کے رول کی اہمیت کیا ہے۔
اردو اکادمی نے دہلی کی ۲۷ لائبریریوں میں اپنی طرف سے الرساله اردو جاری کرایا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا تعاون ہے۔ اس کے لئے ہم اردو اکیڈمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ اس کے ذریعہ سے سیکڑوں نئے لوگ الرسالہ سے استفادہ کر سکیں گے۔
احمد آباد سے ایک گجراتی ماہنامہ نکلتا ہے جس کا نام چھپا پلیٹن ہے۔ اس پر چہ میں ایک مستقل کالم ہے جس کا عنوان ہوتا ہے" میری آواز سنو"۔ اس عنوان کے تحت ہر مہینہ الرسالہ کا کوئی مضمون گجراتی میں ترجمہ کر کے شائع کیا جاتا ہے۔ ماہنامہ اشاعت کا یہ سلسلہ کئی سال سے جاری ہے۔ یہ بات پروفیسر فرید محمد محمود جی بلو والانے ۱۷ جون ۱۹۹۰ء کی ملاقات میں بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے قارئین سب سے پہلے اسی کالم کو پڑھتے ہیں۔
لئیق محمد خاں صاحب ( بنگلور ) نے بتایا کہ بنگلور میں انھوں نے قارئین الرسالہ کا ایک حلقہ بنایا ہے۔ اس کے تعاون سے وہ لوگ مختلف دعوتی کام کرتے رہتے ہیں۔ مثلاً وہ الرسالہ اردو اور انگریزی کے منتخب مضامین کی فوٹو کاپیاں تیار کرتے ہیں اور ہاکر کے ذریعہ ان کاپیوں کو اخبارات میں ڈال کر لوگوں کے گھروں میں پہنچاتے ہیں۔ اسی طرح اور دوسرے طریقہ سے الرسالہ مشن کو
‹ Previous page Next page › Contents of November 1990 All issues