صفحات ۱۷۰ ۳۰ روپیہ
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۰، صفحہ ۴۵
کلیم الدین صاحب نیو یارک میں رہتے ہیں۔ وہاں وہ رسالہ کے مشن کو پھیلانے کا کام موثر اند از میں کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے مرکز کی تین کتابیں فوٹو کاپی کے ذریعہ چھاپی ہیں تاکہ ان کو بڑے پیمانہ پر پھیلائیں۔ وہ کتا بیں یہ ہیں : اسلام پندرہویں صدی میں۔ سچا راستہ (انگریزی)، اپنے آپ کو پہچان (انگریزی)
لاس اینجلیز (امریکہ ) کی اسلامک سوسائٹی کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے امریکہ کا سفر کیا۔ وہاں ان کے مختلف خطابات ہوئے ۔ یہ سفر نومبر ۱۹۹۰ کے نصف ثانی میں ہوا۔ اس کی مفصل رپورٹ انشاء اللہ سفر نامہ میں شائع کر دی جائے گی۔
بحرین کی وزارة العدل والشئون الاسلامية کے تحت ایک عربی ماہنامہ الھدایۃ نکلتا ہے ۔ اس کے شمارہ جمادی الاولیٰ ۱۴۱۰ھ میں مرکز کی عربی کتاب " تجدید الدین " پر ۹ صفحہ کا مفصل تعارف شائع ہوا ہے ۔ تبصرہ نگار دکتور کارم السید غنیم نے آخر میں لکھا ہے کہ : فانہانری الکتاب الحالی من الاهمية بمکان عظيـم ويتوجـب علىٰ كل مسلم غيور ان يتعرف علىٰ ماجاء فيه (صفحہ ۷۱) ۴۔
ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ عرب جو یورپ میں رہتے ہیں ، وہ الرسالہ مشن سے متاثر ہو کر اس کو یورپ میں پھیلا رہے ہیں ۔ الرسالہ انگریزی اور دوسری انگریزی مطبوعات منگا کر وہاں لوگوں کو پڑھنے کے لئے دے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ الرسالہ انگریزی کے خاص مضامین فوٹو کاپی کر کے بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان تقسیم کر رہے ہیں۔ اس قسم کے پمفلٹوں کے نیچے حسب ذیل الفاظ لکھے ہوتے ہیں:
مامون ابراہيم صاحب نیو یارک میں رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ الرسالہ انگریزی کے ذریعہ نیو یارک میں اسلام کی دعوت پہنچا رہے ہیں۔ بعض عیسائیوں نے ان کی کوشش سے اسلام قبول کر لیا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 1990 All issues