Al-Risala · January 1991 · page 17

تاریخ کا سبق

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۱، صفحہ ۱۷

تاریخ کا سبق

۷ نومبر ۱۹۹۰ء کو نئی دہلی میں کاریوکوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہوئی۔ اس موقع پر اگر چہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر لعل کرشن اڈوانی شریک نہ ہو سکے۔ تاہم دوسرے کئی ہندو لیڈروں نے پر جوش تقریریں کیں۔ ٹائمز آف انڈیا (۸ نومبر ۱۹۹۰) نے اس کی رپورٹ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وشو ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری مسٹر اشوک سنگھل نے اپنی تقریر میں مسلمانوں کو وارنگ دی کہ وہ اجودھیا مندر بنانے کی مخالفت نہ کریں۔ ورنہ ان کی پارٹی ملک میں اسی قسم کی تین ہزار متنازعہ جگہوں پر مندر بنانے کی تحریک شروع کر دے گی : The Vishwa Hindu Parishad general secretary, Mr Ashok Singhal, warned Muslims not to oppose the Ayodhya temple's construction. Otherwise, he said, his party would start an agitation for building temples at 3,000 similarly disputed sites all over the country. اس قسم کے الفاظ مسلمانوں کے خلاف چیلنج نہیں ہیں، وہ خود خدا کے خلاف چیلنج ہیں۔ کیوں کہ مسجد خدا کا گھر ہے، اس بنا پر وہ خدا کا معاملہ ہے۔ جو لوگ اس قسم کا چیلنج دیں، وہ گویا براہ راست خدا سے لڑنا چاہتے ہیں۔ اور کون ہے جو خدا سے لڑ کر کامیاب ہو ۔

یمن کے حاکم ابرھہ نے ۵۷۰ ء میں اسی قسم کا چیلنج دیا تھا جب کہ وہ ۶۰ ہزار کا لشکر اور ایک درجن ہاتھی لے کر مکہ روانہ ہوا تھا کہ کعبہ کو ڈھا دے۔ مگر اس کا انجام یہ ہوا کہ ”چڑیوں کا جھنڈ‘‘ خدائی فوج کی صورت میں ظاہر ہوا اور اس نے پتھروں کی بارش سے پورے لشکر کو حبس بنا دیا۔

یہی واقعہ ۳۰ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو دوبارہ اجودھیا میں پیش آیا ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ اس تاریخ کو لاکھوں ہندو اجودھیا پہنچیں گے اور وہ بابری مسجد کو ڈھا کر اس کی جگہ رام مندر تعمیر کریں گے، جیسا کہ معلوم ہے، ہندوستان کی مرکزی حکومت اور یوپی کی ریاستی حکومت اس کے خلاف اپنی پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔ مذکورہ تاریخ کو اجودھیا جانے کے تمام راستے بند کر دیے گئے ۔ ہوائی جہاز گراؤنڈ کر دیے گئے ۔ ریلیں اور بسیں روک دی گئیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ فوج اور پولیس اجودھیا میں اور اس کے آس پاس کھڑی کر دی گئی۔ اس پوری مہم میں حکومت نے جو خرچ کیا اور اس کا جو نقصان ہوا، اس کی مقدار تقریباً چالیس کروڑ روپیہ بتائی جاتی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1991 All issues

Printed page