Al-Risala · April 1991 · page 46

الرسالة کیسٹ - ارکانِ اسلام سیٹ

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۱، صفحہ ۴۶

اگر آپ ایک ملین ڈالر خرچ کرکے، بید کی ایک چھڑی حاصل کریں تو یہ پا نا نہیں ہوگا، وہ کھونے کی بد ترین شکل ہوگی۔ کوئی بڑا اقدام صرف اس وقت بڑا ہے کہ وہ نتیجہ خیز بھی ہو۔ جو اقدام بظاہر بڑا ہو مگر نتیجہ کے اعتبار سے وہ چھوٹا ہو، وہ اقدام نہیں بلکہ خود کشی کی چھلانگ ہے۔ اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔

روس نے ایک غلط اقدام کیا مگر، سال بعد وہ غلطی کا اعتراف کرکے اس سے لوٹ آیا۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی قیادت ۷۰ سال سے ایک کے بعد ایک غلط اقدام کر رہی ہے ، مگر اب تک اسے غلطی کے اعتراف کی توفیق نہ ہوسکی ۔ کیسے عجیب ہوں گے وہ اصحاب ایمان جو اصحاب الحاد سے بھی کم اعتراف کا حوصلہ رکھتے ہوں۔

الرسالة کیسٹ - ارکانِ اسلام سیٹ

اس وقت ارکانِ اسلام کے نام سے کیسٹوں کا ایک سیٹ زیر تیاری ہے۔ جس کی ترتیب حسب ذیل ہے۔ ۱۔ حقیقتِ ایمان ۲۔ حقیقتِ نماز ۳۔ حقیقتِ روزہ ۴۔ حقیقتِ زكاة ۵۔ حقیقتِ حج ایمان کے موضوع پر ابتدا رہی میں ایک کیسٹ تیار کیا جا چکا ہے۔ اب بقیہ چار موضوعات پر علاحدہ علاحدہ کیسٹ بنائے جا رہے ہیں جن میں عام فہم انداز میں اسلامی عبادات کی حقیقت اور ان کے تربیتی پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ پورا سیٹ جلد ہی تیار ہو جائے گا۔ ہدیہ فی کیسٹ ۲۵ روپیہ - ہدیہ فی سیٹ ۱۱۰ روپیہ AL-RISALA CASSETTE C-29 Nizamuddin West New Delhi 110 013

‹ Previous page Next page › Contents of April 1991 All issues

Printed page