Al-Risala · April 1991 · page 47

خبر نامه اسلامی مرکز ۷۱

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۱، صفحہ ۴۷

خبر نامه اسلامی مرکز ۷۱

١۔ ہندی میں الرسالہ کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ چند خط نقل کئے جاتے ہیں : ہندی الرسالہ کی کاپی بیگم شروانی صاحبہ کو مل گئی ہے۔ وہ ہندی الرسالہ کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہم صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر سکیں گے اور اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا سکیں گے (انصار الحق سکریٹری ، الہ آباد )

مشہور انگریزی جرنلسٹ مسٹر خوشونت سنگھ ایک خط میں لکھتے ہیں : You have done well to bring out this Risala in Devnagari. It should have a much wider impact. (Khushwant Singh)

خدا خدا کر کے ہندی الرسالہ منظر عام پر آگیا۔ بہت خوشی کی بات ہے ۔ تعمیری کام میں یہ پرچہ بہت اہم رول انجام دے گا۔ اس پر چہ کو نکالنے میں جہاں آپ حضرات کی محنت شاقہ موجود ہے ، وہیں اللہ تعالیٰ کی کوئی مصلحت خاص ضرور پوشیدہ ہے۔ میرا تو یہی احساس ہے (شیخ محی الدین ، پونہ )

ہم لوگوں کو انتہائی خوشی ہوئی جب کہ ہم نے الرسالہ ہندی کو پایا۔ خاص کر میں نے اس الرسالہ کو چوما۔ دل سے مولانا کے لئے بہت ہی دعا نکلی۔ اللہ تعالیٰ ان کے مقصد میں کامیابی دے (جمال الدین صدیقی ، ناندیر )

ہندی الرسالہ کا نمونہ دیکھا۔ دیکھ کر بے حد مسرت حاصل ہوئی ۔ اب تک الرسالہ اردو صرف اکیلا پڑھا کرتا تھا۔ ہندی الرسالہ جاری ہونے سے میرے بچے اور دیگر احباب بھی اس سے فیض یاب ہوں گے (محمد یوسف چھاونی والا ، پالی )

الرسالہ ہندی شائع ہونے کی خبر نئی دنیا میں پڑھی۔ دل کو خوشی ہوئی۔ کیوں کہ اس کی سخت ضرورت تھی ۔ آپ نے الحمد للہ بہت سے لوگوں کی ضرورت پوری کر دی ہے۔ مجھے قومی امید ہے کہ ان شاء اللہ یہ رسالہ قوم کی ترقی اور تعمیری انداز میں اصلاح کرنے میں معین و مددگار ہوگا (خلیل احمد ، مظفر نگر )

‹ Previous page Next page › Contents of April 1991 All issues

Printed page