Al-Risala · April 1991 · page 49

خبر نامه اسلامی مرکز ۷۱

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۱، صفحہ ۴۹

۷۔ آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے ۲۲ مارچ ۱۹۹۱ء کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر نشر کی گئی۔ تقریر کا عنوان تھا: مذہب میں ایجاب و قبول کی روایات۔ انشاء اللہ آئندہ الرسالہ میں یہ تقریر شائع کر دی جائے گی۔

۸۔ احادیث رسول کا ایک مجموعہ تیار کیا گیا ہے۔ اس میں دوسو منتخب حدیثیں ہیں۔ کتابت کی تکمیل کے بعد انشاء اللہ اس کو شائع کیا جائے گا۔

۹۔ نئی دہلی میں ایک اسکول فادر ایگنل اسکول کے نام سے ہے۔ ۲۱ جنوری ۱۹۹۱ء کو انھوں نے اپنے یہاں ایک انٹرب ریلیجس اجتماع کیا۔ اس کا عنوان تھا : Living together in peace اس موقع پر اسلامی مرکز کو دعوت دی گئی۔ مرکز کی طرف سے ڈاکٹر ثانی اثنین خاں نے شرکت کی اور مذکورہ موضوع پر اسلامی نقطہ نظر سے ایک تقریر کی۔

۱۰۔ الرسالہ اب بیک وقت تین زبانوں (اردو، ہندی، انگریزی) میں نکل رہا ہے۔ اس سے اسلامی مرکز کے تعمیری اور دعوتی مشن کا اشاعتی حلقہ بہت بڑھ گیا ہے۔ مگر اس کے ساتھ مرکز کے اقتصادی مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ہم اصحاب خیر اور دردمند حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا مالی تعاون روانہ فرمائیں، تاکہ اس دینی مشن کو موثر طور پر جاری رکھا جاسکے۔

۱۱۔ کچھ عرصہ پہلے بعض مخیر حضرات کے تعاون سے مرکز کی طرف سے تقسیم کتب کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں ہم نے دینی مدارس اور اُردو لائبریریوں سے گزارش کی تھی کہ وہ ہمیں اپنے پتے اور تعارف نامے روانہ کریں تاکہ انھیں کتابیں بھیجی جائیں۔ دوسری طرف اصحاب خیر سے یہ اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنے فاضلانہ تعاون کے ذریعہ تقسیم کتب کے اس سلسلہ کو مزید وسعت دینے کی کوشش فرمائیں۔ اس اعلان کے بعد ہمارے پاس سینکڑوں کی تعداد میں دینی اداروں اور لائبریریوں کے پتے آگئے ہیں۔ تاہم ہمارے خصوصی معاونین کی تعداد اور مرکز کے وسائل محدود ہونے کی بنا پر ان سب کے لیے کتابوں کی فراہمی بروقت ممکن نہیں۔ لہٰذا اہل خیر حضرات سے دوبارہ گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اشاعت دین کی اس مہم میں ہمارے ساتھ حوصلہ مندانہ تعاون کے لیے آگے بڑھیں۔ ایک فرد کے لیے خصوصی تعاون کی کم از کم ہدیہ یہ ہے کہ وہ ایک سال کے الرسالہ کا زر تعاون مبلغ ساٹھ روپے ارسال کر دے۔ جس کے عوض ان کی طرف سے کسی مدرسہ یا لائبریری کو مفت الرسالہ جاری کر دیا جائے گا۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 1991 All issues

Printed page