Al-Risala · May 1991 · page 44

Iraq agrees to unconditional pull-out

الرسالہ، مئی ۱۹۹۱، صفحہ ۴۴

صدام حسین ، اجنوری سے پہلے ، اور پھر جنگ شروع ہونے کے ابتدائی دنوں میں بڑی بڑی باتیں کرتے تھے۔ مگر امریکہ کی زیر قیادت اتحادی طاقتوں (allied forces) نے مسلسل بمباری سے عراق کی فوجی طاقت توڑ دی۔ پہلے وہ کسی بھی حال میں کویت سے اپنا قبضہ ہٹانے پر راضی نہیں تھے ۔ وہ اعلان کر چکے تھے کہ کویت اب ہمیشہ کے لئے عراق کا ۱۹ واں صوبہ بن چکا ہے ۔ مگر اب وہ بلا شرط کویت سے اپنی فوجیں واپس بلانے پر رضامندی کا اعلان کر رہے ہیں ۔ آج اخبارات کے صفحہ اول کی پہلی خبر ان کا یہی اعلان ہے جو انھوں نے سوویت روس کے واسطے سے کیا ہے ۔ ہندوستان ٹائمس (۲۳ فروری) کے پہلے صفحے کی جلی سرخی یہ ہے کہ عراق غیر مشروط واپسی پر رضامند :

Iraq agrees to unconditional pull-out

مگر اسی کے ساتھ دوسری سرخی یہ ہے کہ امریکہ نے قیام امن کی عراقی پیش کش کو رد کر دیا ہے ۔ (US rejects peace offer) ۱۷ جنوری سے پہلے جب کہ جنگ شروع نہیں ہوئی تھی ، امریکہ کا مطالبہ صرف یہ تھا کہ عراق اپنی فوجوں کو کویت سے واپس بلائے ۔ شاہ فہد نے اعلان کیا تھا کہ اگر صدام حسین کویت کو خالی کر دیں تو ان سے دوبارہ برادرانہ سلوک کیا جائے گا اور ان کی ہر طرح مدد کی جائے گی ۔ مگر اس وقت صدام حسین نے بے نیا زانہ طور پر اس کو رد کر دیا ۔ اب باری امریکہ اور اس کے حلیفوں کی ہے ۔ اب جبکہ عملاً وہ جنگ جیت چکے ہیں ، اب وہ صدام حسین کو کچپنے سے کم کسی چیز پر راضی ہونے والے نہیں ۔ صدام حسین کا موجودہ جھکاؤ صرف ان کی نادانی کو ظاہر کرتا ہے ۔ دانش مند آدمی جو کچھ کرتا ہے وہی بیوقوف آدمی بھی کرتا ہے۔ فرق یہ ہے کہ دانش مند آدمی تباہی سے پہلے کرتا ہے اور بیوقوف آدمی تباہی دیکھنے کے بعد۔ اسی لئے فارسی شاعر نے کہا ہے کہ آدمی ایسا اقدام کیوں کرے جس کا نتیجہ شرمندگی ہو: چرا کارے کند عاقل که باز آید پشیمانی اقدام وہ ہے جو کسی حقیقی نتیجہ تک پہنچے ۔ جو اقدام صرف بر بادی پر ختم ہو وہ خودکشی کی چھلانگ ہے نہ کہ کوئی واقعی اقدام ۔ بدقسمتی سے موجودہ زمانہ کے مسلم رہنما تقریباً سب کے سب اسی قسم کے جھوٹے اقدام میں مشغول نظر آتے ہیں ۔ ان کے غیر حقیقت پسندانہ اقدامات نے مسلمانوں کو کچھ فائدہ تو نہیں پہنچایا۔ البتہ ان کی بربادی میں مزید اضافہ کر دیا ۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1991 All issues

Printed page