Al-Risala · January 1991 · page 25

ہندوستان کدھر

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۱، صفحہ ۲۵

نئی دہلی کے دوسرے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز (یکم نومبر ۹۹) نے اس معاملہ کو ایک کارٹون میں کامیاب طور پر دکھایا ہے جو اس کے صفحہ اول پر چھپا ہے۔ اس کارٹون میں کھیل کا ایک میدان دکھایا گیا ہے۔ اس میدان میں ایک طرف ہندوستان کے سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ کھڑے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف بھارتی جنتا پارٹی کے صدر ایل کے اڈوانی پرجوش طور پر کھڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ دونوں اپنا ہاتھ اوپر اٹھا کر اپنی دو انگلیوں سے وکٹری (v) کا نشان بنائے ہوئے ہیں۔ ان کے سامنے ایک دبلا کمزور آدمی نہایت خستہ حالت میں زمین پر گرا ہوا نظر آتا ہے۔ اس ہاری ہوئی لاش کے اوپر لکھا ہوا ہے: انڈیا۔ موجودہ ہندوستانی لیڈر جس سیاسی پالیسی پر چل رہے ہیں، یہ کارٹون اس کی نہایت صحیح تصویر ہے۔ یہ لوگ ملک کی بربادی کی قیمت پر اپنی سیاسی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ وہ نفرت اور تعصب اور تشدد کو جگا کر اس کے ذریعہ سے ملک کے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اکتوبر ۱۹۹۰ کے آخر میں جو حالات

‹ Previous page Next page › Contents of January 1991 All issues

Printed page