Al-Risala · June 1991 · page 22

زندگی کا سوال

الرسالہ، جون ۱۹۹۱، صفحہ ۲۲

زندگی کا سوال

گریٹا گاربو (Greta Garbo) ۱۸ ستمبر ۱۹۰۵ کو سویڈن میں پیدا ہوئی، ۱۵ اپریل ۱۹۹۰ کو امریکہ میں اس کا انتقال ہوا۔ اس کو شہرت اور دولت (fame and money) کی تمنا تھی۔ اس کے لیے وہ فلمی دنیا میں گئی۔ یہاں اس کو اتنی کامیابی ملی کہ وہ فلمی دیوی (screen goddess) کہی جانے لگی۔

فلم نے گریٹا گاربو کو دولت اور شہرت دی۔ مگر اس نے اس کی اپنی شخصیت کو اس سے چھین لیا۔ وہ پوری طرح فلم کمپنی کے کنٹرول میں تھی۔ ایسا بال کاٹو، ایسا کپڑا پہنو، اس طرح بولو، اس طرح چلو۔ اس کے چہرے کو میک اپ کے ذریعہ بار بار بدلا جاتا۔ اس کی مسلسل مالش کی جاتی تاکہ اس کی جسمانی نزاکت باقی رہے۔ وغیرہ۔ ان چیزوں سے وہ اتنا گھبرا اٹھتی کہ اپنی تنہائیوں میں اکثر وہ روتی اور چیختی۔ مگر وہ فلمی ذمہ داروں کے ہاتھ میں بالکل بے بس تھی۔

آخر کار ۱۹۴۱ میں اس نے فلمی زندگی کو مکمل طور پر چھوڑ دیا۔ اس کے بعد سے آخر عمر تک اس نے اپنے گھر کے اندر بالکل تنہا زندگی گزاری، یہاں تک کہ ۸۴ سال کی عمر میں اس کا انتقال ہوگیا۔ شہرت کی زندگی گمنامی کی موت پر ختم ہوگئی۔

گریٹا گاربو گم نام مرجانا چاہتی تھی۔ اینٹونی گرو نوویز نے بمشکل اس کو تیار کیا کہ وہ اس کو اپنی زندگی کے حالات لکھنے کی اجازت دے اور اس کو اپنے حالات بتائے۔ گریٹا گاربو نے سخت اصرار کے بعد اس شرط پر اجازت دی کہ اس کے بارے میں جو کتاب لکھی جائے وہ اس کے مرنے کے بعد چھپے ۔ اس طرح ایک کتاب تیار ہوئی۔ مگر مصنف کا انتقال ۱۹۸۵ میں اے سال کی عمر میں ہوگیا جب کہ گریٹا گاربو ابھی زندہ تھی۔ گریٹا گاربو کے مرنے کے بعد ۱۹۹۰ میں یہ کتاب امریکہ سے شائع کی گئی ہے۔ اس کا نام یہ ہے :

Garbo: Her Story by Antoni Gronowicz

ٹائمس آف انڈیا (۹ ستمبر (۱۹۹۰) میں اس کتاب کا ایک حصہ شائع ہوا ہے۔ اس کے مطابق گریٹا گاربو نے اپنی آخر عمر میں مصنف سے کہا :

‹ Previous page Next page › Contents of June 1991 All issues

Printed page