United Nations High Commissioner for Refugees
الرسالہ، جون ۱۹۹۱، صفحہ ۴۷
مسٹر شاہد چوہدری نے ۱۴ فروری ۱۹۹۱ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ ان کا تعلق جس پر چہ سے ہے وہ بیک وقت دو زبانوں میں چھپتا ہے ۔ ہندی میں اس کا نام مایا ہے اور انگریزی میں اس کا نام پروب انڈیا ہے۔ انٹرویو کا تعلق زیادہ تر خلیج کے مسئلہ سے تھا۔ اندر دھنش ویڈیو میگزین (نئی دہلی) کی ٹیم ۱۵ فروری ۱۹۹۱ کو اسلامی مرکز میں آئی اور اپنے ویڈیو میگزین کے لئے صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ پندرہ منٹ کا انٹرویو تھا۔ سوال و جواب زیادہ تر بابری مسجد کے مسئلہ کے بارے تھے۔ "خاتونِ اسلام" کا عربی ترجمہ اضافے کے ساتھ تیار ہو گیا ہے۔ یہ ترجمہ ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں اور مولانا رئیس احمد ندوی نے کیا ہے۔ اس میں کچھ اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ انشاء اللہ عنقریب اس کو چھپوایا جا سکے گا۔ نئی دہلی کے ایک انگریزی ماہنامہ (Indian Indications) نے مسلم مسائل پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو دو صفحات پر اس کے شمارہ فروری ۱۹۹۱ میں شائع ہوا ہے۔ بنگلور کے حلقہ الرسالہ نے "انسان اپنے آپ کو پہچان" اور "حقیقت کی تلاش" کا ترجمہ کنڑ ا زبان میں چھپوایا۔ بنگلور میں غیر مسلم حضرات کا ایک کتابوں کا بڑا اسٹور ہے جس کا نام سپنا بک اسٹور ہے۔ ان کو یہ کتابیں دکھائی گئیں۔ انھوں نے پسند کر کے کچھ کتابیں اپنے یہاں رکھیں ۔ یہ کتابیں جلد ہی فروخت ہو گئیں۔ خود صاحب اسٹور نے بھی ان کو پسند کیا۔ چنانچہ انھوں نے سارا اسٹاک لے لیا۔ انھوں نے بتایا کہ لوگوں نے ان کتابوں کو بہت پسند کیا۔ اور بہت کم مدت میں ساری کتابیں فروخت ہوگئیں۔ ملیالم پر چوں میں برابر الرسالہ کے مضامین ترجمہ کر کے شائع کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملیالم زبان میں مرکز کی کئی کتابوں کے ترجمے شائع ہو چکے ہیں۔ مثلاً : مذہب اور جدید چیلنج ، حقیقت کی تلاش ، اسلام کا تعارف ، پیغمبر انقلاب ، اسلام اور عصر حاضر ، تاریخ کا سبق ۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1991 All issues