Al-Risala · July 1991 · page 33

سفر نامہ امریکہ۔ ۲

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۱، صفحہ ۳۳

حال عام طور پر یہی ہے۔ موجودہ زمانہ کا مسلمان اقوام غیر کی نفرت میں جیتا ہے، اس لئے وہ ان سے تعمیری سبق نہیں لے پاتا۔

ایک تعلیم یافتہ مسلمان سے ملاقات ہوئی۔ وہ اصلاً ہندوستانی ہیں، مگر عرصہ سے امریکہ میں رہ رہے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ کیوں آپ نے انڈیا کو چھوڑ کر امریکہ میں رہنا پسند کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہاں پیس (امن) ہے، جبکہ انڈیا میں پیس نہیں۔

میں نے کہا کہ بات یوں نہیں ہے۔ اصل یہ ہے کہ آپ لوگ امریکہ میں پیس کی قیمت ادا کر رہے ہیں، اس لئے یہاں آپ لوگوں کو پیس حاصل ہے۔ انڈیا میں آپ پیس کی قیمت دینے کے لئے تیار نہیں، اس لئے وہاں آپ کو پیس بھی حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا کیا مطلب۔ میں نے ان کو منارہ (The Minaret) کا شماره (1989 Fall) دکھایا۔ یہ امریکہ کا ایک اسلامک میگزین ہے جو لاس اینجلیس سے شائع ہوتا ہے۔ مذکورہ شمارہ میں ایک مسلمان کا انٹرویو چھپا ہے۔ وہ کیلی فورنیا کے اسلامک سنٹر کے ترجمان ہیں۔ نیز امریکہ کی مسلم پبلک افیئرس کے اکزیکیٹو ڈائرکٹر ہیں۔ انٹرویو کا ایک سوال و جواب یہ تھا : Q. What about cases of discrimination and violence against Muslims during the decade? A. Such incidents multiplied in the 80's. Mosques were the target of vandalism. Muslim leaders were attacked verbally and physically. People like Ismail Farooqi and Yusuf Bilal were killed. In a pluralistic society where several interest groups work to outdo each other, these kinds of brutal acts are not uncommon. What was sad was that the Muslim community did not pursue these cases vigor- ously. Farooqi is almost forgotten. So is Bilal. سوال : پچھلے دہے میں امریکی مسلمانوں کے خلاف امتیاز اور تشدد کی حالت کیسی رہی۔ جواب : اس دہے کے دوران ہر قسم کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ امریکہ میں مسجدیں غارت گری کا نشانہ بنیں۔ وہاں مسلم رہنماؤں پر زبانی اور جسمانی حملے کئے گئے۔ اسماعیل فاروقی اور یوسف بلال جیسے لوگوں کو قتل کر دیا گیا۔ مشترک سماج جس میں مفادات رکھنے والے گروہ ایک دوسرے کے خلاف سرگرم ہوں، وہاں اس قسم کے وحشیانہ واقعات غیر معمولی نہیں ہیں۔ مگر جو بات رنج کی ہے وہ یہ کہ یہاں کے مسلمانوں نے ان کے لئے زور دار طور پر کچھ نہیں کیا۔ فاروقی کو تقریباً بھلا دیا گیا ہے، اور اسی طرح بلال کو بھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1991 All issues

Printed page