Saddam has 47 days to get out
الرسالہ، اگست ۱۹۹۱، صفحہ ۴۹
روشناس کیا ہے۔ یہ کتاب اس لائق ہے کہ اس کا ترجمہ دنیا کی ہر زبان میں ہو۔ ۱۲ اپریل ۱۹۹۱ کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے نشر کی گئی۔ اس کا عنوان تھا : عید مسرتوں کا تہوار ۔
۱۵ ایک کتاب " الربانیہ " کے نام سے تیار ہوئی ہے۔ یہ 224 صفحات پر مشتمل ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی وہ چھپائی کے لئے بھیج دی جائے گی ۔
۱۶ خبر نامہ کے تحت مشن کی جو خبریں آتی ہیں وہ اصل کام اور اصل سرگرمیوں سے بہت کم ہوتی ہیں۔ ملک کے اندر اور ملک کے باہر مشن سے وابستہ حضرات جو کچھ کر رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں سے ہمیں بذریعہ ڈاک مطلع کرتے رہیں تا کہ ان کو خبر نامہ میں شامل کیا جاسکے۔
۱۷ روشن مستقبل ( الرساله جنوری ۱۹۹۱) کو ہر حلقہ میں کافی پسند کیا گیا۔ چنانچہ اصحاب ایجنسی نے زیادہ تعداد میں منگوا کر اس کو پھیلایا۔ اب اس کو علیحدہ کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔ کتاب کے ساتھ کوئی مزید اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
۱۸ الرسالة فرینڈ س سرکل بمبئی کی جانب سے عنقریب بمبئی میں الرساله سمپوزیم منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تفصیلی معلومات آئندہ شائع کی جائیں گی مزید معلومات کے لئے درج ذیل پتہ پر رابطہ قائم کریں۔
DR ABDUL KARIM M NAIK 42 JAIL ROAD (E), CHAR NULL, DONGRI BOMBAY 400009 TEL. 861572, 8519194
‹ Previous page Next page › Contents of August 1991 All issues