Bertrand Russell, Why I am not a Christian, p. 9
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۱، صفحہ ۲۴
برٹرینڈ رسل نے اگر چہ خود اس دلیل کو ماننے سے انکار کیا ہے ۔ تاہم وہ مانتا ہے کہ اپنی نوعیت (nature) کے اعتبار سے یہ دلیل ایک خالص سائنسی دلیل ہے ۔
Bertrand Russell, Why I am not a Christian, p. 9
حقیقت یہ ہے کہ اصولی اعتبار سے ، قرآن کے استدلال اور سائنس کے استدلال میں کوئی فرق نہیں ۔ تمام سائنسی نظریات میں معلوم سے نامعلوم پر دلیل قائم کی جاتی ہے ۔ اسی طرح قرآن میں بھی معلوم سے نامعلوم یا شہود سے غیب پر دلیل قائم کی گئی ہے ۔ قرآن کا طریق استدلال بھی اتنا ہی سائنٹفک ہے جتنا علوم مادی کا استدلال ۔
اسلامی فلسفہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے خالص سائنٹفک فلسفہ ہے ۔ جو لوگ سائنٹفک فلسفہ کو مانتے ہوں ، ان کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ اسلامی فلسفہ کی معقولیت (validity) کو پوری طرح تسلیم کر لیں ۔ خالص علمی اعتبار سے ، اس موقف کے سوا کوئی اور موقف انسان کے لیے درست نہیں ۔
قرآنی فلسفہ اور سائنسی فلسفہ میں اصل فرق مقدمات کی ترتیب کا ہے نہ کہ ثانوی عقلیت اور ابتدائی عقلیت کا ۔ موجودہ دنیا میں انسان کے لیے عملاً ایک ہی طریق استدلال ممکن ہے ، اور قرآن اور سائنس دونوں کا طریق استدلال بنیادی طور پر یہی ہے ۔
نئی کتاب الربَّانِيَّة حیاتِ بشری کا ربانی طریقہ صفحات ۲۲۴ قیمت ۳۵ روپیہ
‹ Previous page Next page › Contents of October 1991 All issues