Al-Risala · October 1991 · page 35

Bertrand Russell, Why I am not a Christian, p. 9

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۱، صفحہ ۳۵

ایک سفر

مئی 1991 کے آخری ہفتہ میں پٹنہ سے مسٹر ایم ٹی خان نے ٹیلیفون پر بتایا کہ پٹنہ کے الرسالہ ریڈرس فورم کی طرف سے یہ طے کیا گیا ہے کہ شہر میں ”الرسالہ سمپوزیم“ کے نام سے ایک اجتماع کیا جائے۔ یہ تجویز مجھے پسند آئی۔ میں نے فورا اس کی تائید کی۔ اس کے بعد چند بار ٹیلیفون پر مزید گفتگو ہوئی۔ آخر کار یہ طے پايا کہ پٹنہ میں ۲۸ جولائی 1991 کو الرسالہ سمپوزیم منعقد کیا جائے۔ پٹنہ کے ساتھیوں کی خواہش پر مزید یہ طے ہوا کہ میں بھی اس میں شرکت کروں۔

۲۶ جولائی 1991 کی شام کو نئی دہلی سے مگدھ ایکسپریس کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ اپنے کیبن میں داخل ہوا تو پہلا احساس یہ تھا کہ انڈیا کا فرسٹ کلاس باہر کے ملکوں کے سکینڈ کلاس سے بھی کمتر ہے۔ چھوٹے چھوٹے ملکوں، مثلاً سنگاپور اور کوريا میں آپ جائیں تو ہر طرف آپ کو یہ محسوس ہو گا کہ آپ ایک ترقی یافتہ ملک میں چل رہے ہیں۔ وہاں کی ہر چیز جدید معیار کے مطابق نظر آئے گی۔ مگر انڈیا میں کوئی بھی چیز جدید معیار ترقی کے مطابق نہیں۔

اس پسماندگی کی علامت وہ فقره تھا جو میرے ٹکٹ کی پشت پر لکھا ہوا تھا۔ وہ ہندی میں یہ تھا کہ ٹکٹ پر انکٹ پر ستھان سے میں پر یوز تن ہو سکتا ہے۔ اس کا ایک تجربہ مجھ کو یہ ہوا کہ مگدھ ایکسپریس جاتے ہوئے شاید اتفاقاً وقت پر پٹنہ پہنچ گئی۔ مگر واپسی میں یہی گاڑی دو گھنٹہ لیٹ ہو کر دہلی پہنچی۔ ترقی یافتہ ملکوں میں اس قسم کی تاخیر نا قابل برداشت سمجھی جاتی ہے ، کیوں کہ وہ قومی دولت کے ضیاع کے ہم معنی ہے۔ مگر جہاں پانے کی تڑپ نہ ہو وہاں کھونے کا احساس بھی اپنے آپ ختم ہو جاتا ہے۔ دوسری عالمی جنگ میں فرانس تباہ ہو گیا تھا۔ مگر اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ تیز رفتار ٹرین فرانس میں ہے۔ جاپان کی بولیٹ ٹرین کے مقابلہ میں فرانس نے ٹی جی وی ٹرین بنائی ہے۔ ان ٹرینوں کی اوسط رفتار ۲۷۰ سے ۳۰۰ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ ۱۹۸۱ میں پیرس اور لیونز کے درمیان اس تیز رفتار ٹرین نے ۴۰ ملین مسافر منتقل کئے اور ایک بھی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا۔ فرانس ریلوے نے مسافر کے بغیر نوٹس کے طور پر ایک ٹرین پیرس اور تو رس کے درمیان چلائی۔ یہ ٹرین ۵۱۵ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل کر اپنی منزل پر پہنچ گئی۔ یہ رفتار بعض ہوائی جہازوں سے بھی زیادہ ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1991 All issues

Printed page