Al-Risala · October 1991 · page 29

Bertrand Russell, Why I am not a Christian, p. 9

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۱، صفحہ ۲۹

مسٹر مہیش گوپ (Mahesh Gope) میرے ہم سفر تھے۔ ان کا تعلق ائرفورس سے ہے۔ وہ نئی دہلی میں ائرفورس کے ہیڈ کوارٹر میں رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایک بار وہ ایک نیتا کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ اتفاق سے نیتا صاحب کے کچھ نوٹ گم ہو گئے۔ وہ دوسرے مسافر پر شبہ کرنے لگے۔ مسٹر مہیش گوپ نے تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ خود نیتا جی کی غفلت سے نوٹ پھسل کر سیٹ کے نیچے چلے گئے تھے۔ اور وہاں موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کی کوئی بات بگڑے تو آپ اپنے آپ کو بلیم دیجئے۔ ہمارے سماج میں ساری خرابی اسی سے آئی ہے کہ آدمی فور اًدوسرے کو بلیم دینے لگتا ہے۔

دلدار نگر اسٹیشن پر گاڑی رکی تو اچانک پلیٹ فارم پر نعرہ تکبیر، اللہ اکبر۔ نعرہ رسالت، محمد رسول اللہ کی آوازیں آنے لگیں۔ معلوم ہوا کہ ایک صاحب حج کر کے آئے ہیں اور اسی ٹرین سے یہاں اترے ہیں۔ حاجی صاحب کے استقبال کے لئے بہت سے مسلمان پلیٹ فارم پر جمع تھے۔ جیسے ہی حاجی صاحب اپنی بوگی سے باہر آئے، مسلمانوں کے نعروں سے پلیٹ فارم گونج اٹھا۔ میں نے سوچا کہ خدا اور رسول کا نام صحابہ کرام کے لئے ”عمل“ کا عنوان تھا، موجودہ مسلمانوں کے لئے وہ ”نعرہ“ کا عنوان بن گیا ہے۔ یہی وہ اصل خرابی ہے جس کی بنا پر آج یہ حالت ہو رہی ہے کہ دین کے مظاہر تو مسلمانوں کے یہاں خوب ہیں مگر دین کی حقیقت کا ان کے یہاں کوئی وجود نہیں۔ ایک رات اور آدھا دن ٹرین میں گزارنے کے بعد 27 جولائی کی دوپہر کو پٹنہ پہنچا۔ یہاں میرے جو ساتھی اسٹیشن پر موجود تھے ان میں سے ایک صاحب کالی وردی میں تھے۔ ان کے کوٹ پر ریلوے سروس کا بِلا لگا ہوا تھا۔ اسٹیشن پر ان کے دفتر کے کمرہ میں کچھ وقت گزارنے کے بعد ہم لوگ عدالت گنج کے لئے روانہ ہوئے جہاں مسٹرا یم ٹی خان کے مکان پر مجھے قیام کرنا تھا۔ شام کو ایک صاحب ملنے کے لئے آئے۔ وہ سفید کپڑے میں ملبوس تھے۔ میں ان کو پہچان نہ سکا ۔ انھوں نے بتایا کہ میں وہی ہوں جو ریلوے اسٹیشن پر آپ سے ملا تھا۔ لباس کے فرق کی بنا پر ان کو پہچاننے میں مجھے مشکل ہوئی۔ یہ ایک سادہ انسانی تجربہ ہے۔ مگر اسی قسم کے تجربہ کی مضمون بندی کر کے شاعر نے اس سے وحدت وجود کا مسئلہ نکال لیا اور کہا :

بہ رنگے کہ خواہی جامه می پوش من انداز قدت را می شناسم ایک شخصیت کا مختلف لباس پہننے کے باوجود ایک رہنا، بجائے خود ایک واقعہ ہے۔ مگر اس مثال

‹ Previous page Next page › Contents of October 1991 All issues

Printed page