Al-Risala · October 1991 · page 30

Patna: The City of Despair

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۱، صفحہ ۳۰

سے یہ الہیاتی نظریہ اخذ کرنا صحیح نہیں کہ ظاہری پیکر خواہ کتنے ہی مختلف ہوں، سب کے اندر ایک ہی عظیم ہستی چھپی ہوئی ہے۔

میرا طریقہ ہے کہ جب مجھے کسی مقام کا سفر کرنا ہوتا ہے تو اس مقام کے بارے میں کتابوں سے معلومات حاصل کرتا ہوں۔ چنانچہ پٹنہ کے بارے میں مختلف کتابیں دیکھیں۔ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (1984) میں پٹنہ کے بارے میں ایک صفحہ کا مضمون ہے۔ اس کے لکھنے والے پروفیسر پرویناتھ پوری ہیں۔ یہ شہر، 487ق م میں پاٹلی پتر کے نام سے آباد کیا گیا۔ پھر وہ پاتن بنا اور آخر میں پٹنہ ہو گیا۔ مقالہ نگار نے لکھا ہے کہ پٹنہ کی تاریخ کے بارے میں ساتویں صدی سے لے کر 1541 تک کچھ معلوم نہیں۔ ہے، جب کہ افغان حکمران شیر شاہ سوری نے پٹنہ کے نام سے دوبارہ اس کی بنیاد ڈالی: Nothing is known of its history from the 7th century untill 1541, when it was refounded as Patna by the Afghan ruler Sher Shah. (13/1076)

شیر شاہ سوری نے تقریبا نو سو سال بعد پٹنہ کو از سر نو آباد کیا۔ مگر اس نے اس شہر کا نام شیر آباد نہیں رکھا بلکہ پٹنہ رکھا۔ لیکن بعد کو اور نگ زیب (وفات ۱۷۰۷) آیا تو اس نے پٹنہ کا نام اپنے پوتے عظیم کے نام پر عظیم آباد رکھ دیا۔ حالاں کہ اس کے بعد 1765 میں یہ شہر ایسٹ انڈیا کمپنی کے قبضہ میں جا کر دوبارہ پٹنہ بن جانے والا تھا۔ اور خود شہزادہ عظیم کے لئے مقدر تھا کہ وہ تاریخ کے اندھیرے میں گم ہو کر رہ جائے۔ پٹنہ میں شہری اعتبار سے جو کچھ میں نے دیکھا اس کی نمائندگی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنہا کے ایک مضمون سے ہوتی ہے۔ یہ مضمون ٹائمس آف انڈیا کے پٹنہ ایڈیشن (۲۸ جولائی ۱۹۹۱) میں چھپا تھا۔ اور اس کا عنوان تھا — پٹنہ نراش کا شہر:

Patna: The City of Despair

مضمون میں بتایا گیا تھا کہ موجودہ صدی کے نصف اول میں پٹنہ کی آبادی تقریبًا ایک لاکھ تھی۔ اب اس کی آبادی ایک ملین سے اوپر ہے۔ اسی نسبت سے انتظامی سروسوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مگر ورک کلچر (work culture) پیدا نہ ہونے کی بنا پر شہر گندگی، اور بدعنوانی کا اڈہ بنا ہوا ہے۔ پٹنہ کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہونا ایک معمول کا واقعہ بن چکا ہے۔ سڑکوں پر گندگی شاید ملک کے تمام شہروں سے زیادہ ہے۔ اس قسم کی تفصیلات دیتے ہوئے مضمون نگار نے لکھا تھا کہ پہلے یہ حال تھا کہ

‹ Previous page Next page › Contents of October 1991 All issues

Printed page