Al-Risala · October 1991 · page 42

Patna: The City of Despair

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۱، صفحہ ۴۲

کر رہی ہے ۔ ریاستی حکومت کے لئے زیادہ ضروری تھا کہ وہ ریاست سے بدعنوانی کو حذف کرے، ایک کاغذی دستاویز سے ونوبابھاوے کا نام حذف کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

بہار میں لوک سبھا کی 54 سیٹیں ہیں ۔ ان میں سے بیشتر سیٹیں جنتا دل اور اس کے اتحادیوں کو ملی ہیں ، جنتا دل کی ۲۸ سیٹ ہے، اس بار لوک سبھا کے دسویں الیکشن میں کانگریس کو بہار میں صرف ایک سیٹ مل سکی۔ اس کا ایک سبب یہ تھا کہ یہاں کے مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر جنتا دل کو ووٹ دیا۔ ایک سیاسی مبصر جی ایس راج ہنس کا آرٹیکل (ہندوستان ٹائمس (22 جولائی ۱۹۹۱) میں چھپا ہے ۔ اس کا عنوان ہے ۔ بہار میں کانگریس کا اتنا برا حال کیوں ہوا :

(Why Congress did so badly in Bihar)

اس آرٹیکل میں کانگریس کی ہار کا ایک سبب یہ بتایا تھا کہ جنتا دل کے لیڈر اور چیف منسٹر لالو پرشاد یادو نے بڑی چالاکی سے مسلم کارڈ کھیلا۔ انہوں نے ایل کے اڈوانی کی رتھ یاترا بہار میں روک دی اس سے پہلے کہ وہ یوپی میں داخل ہو ۔ اس طرح انھوں نے سارے ملک میں مسلمانوں کی احسان مندی حاصل کرلی۔ اس کے بدلے میں بہار کے مسلمان ایک طرف سے لالو پرسا داور ان کی پارٹی کی طرف چلے گئے جب کہ الکشن کا اعلان ہوا :

Mr Laloo Prasad Yadav played the Muslim card very deftly. He stopped Mr Advani's Rath Yatra in Bihar before it could enter UP and thus earned the gratitude of the Muslims all over the country. In turn, the Muslims of Bihar went all out for Mr Laloo Prasad Yadav and his party when the elections were announced. رتھ یاترا کے روکنے یا نہ روکنے کا کچھ بھی تعلق مسلمانوں کے حقیقی مسائل سے نہیں ہے۔ یہ تمام تر صرف ایک جذباتی مسئلہ ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ”مسلم کارڈ “ کا تصور ہی مسلمانوں کی بے شعوری کی زمین پر پیدا ہوا ہے۔ اس کو یوں سمجھ سکتے ہیں کہ مسلمان اگر اس معاملہ میں حساس ہو جائیں کہ ہمیں سد فی صد تعلیم یافتہ بننا ہے ۔ ہم کو جدید صنعتوں میں آگے بڑھنا ہے ۔ ہمیں اپنی ایک اعلی صحافت پیدا کرنا ہے ۔ اگر مسلمانوں کی حساسیت اس طرح کے امور میں ہو تو لیڈروں کے لئے یہ امکان ہی ختم ہو جائے گا کہ وہ الکشن کے موقع پر کوئی شعبدہ دکھا کر مسلم کارڈ کا کھیل کھیلیں۔ مسلم کارڈ صرف اس وقت ممکن

‹ Previous page Next page › Contents of October 1991 All issues

Printed page