Al-Risala · October 1991 · page 47

Growing cult of violence in Indian politics.

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۱، صفحہ ۴۷

خبر نامہ اسلامی مرکز ۷۵

نئی دہلی کے ایک ادارہ (Citizens' Drive) کے تحت یکم جون 1991 کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر نئی دہلی میں ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ہوئی ۔ اس کا موضوع بحث تھا:

Growing cult of violence in Indian politics.

صد اسلامی مرکز کو اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ وہ اس میں شریک ہوئے اور مذکورہ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس میں دہلی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے۔ ۲ بعض مقامات پر الرسالہ کے قارئین نے ایک مفید سلسلہ شروع کیا ہے۔ یعنی "الرسالہ سمپوزیم" منعقد کرنا۔ ضرورت ہے کہ اس انداز پر ہر جگہ سمپوزیم کئے جائیں۔ ان میں موافق اور مخالف ہر ایک کو بولنے کا موقع دیا جائے اور الرسالہ کے پیغام کے ہر پہلو پر کھلا اظہار خیال کیا جائے۔ آخر میں حلقہ الرسالہ کا کوئی ذمہ دار شخص اپنی آخری تقریر میں اپنی رائے دے اور بحث کی تکمیل کرے۔

۳ ڈاکٹر انوار الحق صاحب (اعظم گڑھ) کئی سال سے الرسالہ اور اس کی مطبوعات کو ایک مہم کے طور پر اپنے علاقہ میں پھیلا رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے حلقہ میں پڑھے لکھے لوگوں کے درمیان اب الرسالہ کی آواز ہی سب سے زیادہ طاقت ور آواز بن رہی ہے اور مخالفین اپنے آپ کو دفاعی پوزیشن میں محسوس کرنے لگے ہیں۔

۴ ایک صاحب لکھتے ہیں : آپ کے خلاف جو ساڑھے تین سو صفحہ کی کتاب چھپی ہے اس کا میں نے بغور مطالعہ کیا ۔ بہت افسوس ہوا کہ مصنف نے آپ کے خلاف نہایت نازیبا اور نامعقول انداز استعمال کیا ہے۔ ان کے اعتراضات محض برائے اعتراض ہیں۔ افسوس ہے کہ انھوں نے تخریب اور انتشار کے لیے قلم اٹھایا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ کی مقبولیت اور آپ کے دائرہ کی مسلسل وسعت ان سے برداشت نہیں ہو پائی ہے۔ مجھ جیسے آدمی نے بھی یہ سمجھ لیا کہ جگہ جگہ انھوں نے اعتراض کرنے میں کیسی شدید غلطی کی ہے۔ سچ یہ ہے کہ الرسالہ اور آپ کی دوسری کتابوں کا مطالعہ کر کے ہماری سمجھ میں یہ آیا ہے کہ اسلام اور دین الہی کیا ہے۔ آج ہماری نماز ، ہمارا روزہ ، ہماری زکوۃ اور تلاوت قرآن وغیرہ بالکل مختلف ہے۔ اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ شاید یہی وہ طریقہ ہے جو بارگاہ رب العالمین میں پسندیدہ ہوگا (اقبال احمد، مراد آباد)

‹ Previous page Next page › Contents of October 1991 All issues

Printed page