Al-Risala · November 1991 · page 26

لحم خنزير

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۱، صفحہ ۲۶

موجودہ زمانہ میں خنزیر کو سائنٹفک فارموں میں رکھا جاتا ہے اور اس کو گندی خوراک سے بچا کر دوسری خوراک کھلائی جاتی ہے۔ مگر واضح ہو کہ دوسری خوراک "غیر غذا" نہیں ہوتی بلکہ خود غذا ہوتی ہے۔ یعنی جو خوراک آدمی کھاتا ہے، عین وہی خوراک نام نہاد سائنٹفک فارموں میں خنزیر کو کھلائی جاتی ہے۔ گویا خنزیر یہ غذا کو غذا میں تبدیل کرتا ہے، جب کہ حلال جانوروں کا معاملہ یہ ہے کہ وہ غیر غذا کو غذا میں تبدیل کرتے ہیں۔

خنزیر گھاس یا کیڑے مکوڑے نہیں کھاتا۔ وہ غلہ کھا کر اس کو گوشت میں تبدیل کرتا ہے۔ مگر یہاں بھی اس کا معاملہ دوسرے غذائی حیوانات سے مختلف ہے۔ اس کا تبدیل کیا ہوا گوشت زیادہ ترچر بی ہوتا ہے۔ اس کا بہت کم حصہ گوشت کی صورت میں حاصل ہوتا ہے۔ فطرت کی خلاف ورزی خنزیر کا لفظ اکثر زبانوں میں برا مفہوم رکھتا ہے۔ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ خنزیر عام طور پر گندگی کھاتا ہے۔ اس بنا پر اس کے نام کے ساتھ گندگی کا تصور وابستہ ہو گیا۔ انگریزی میں کہتے ہیں: Pig turns man into a pig. یعنی سور (کا گوشت) آدمی کو بھی سور بنا دیتا ہے۔ وبسٹر ڈکشنری میں لفظ پگ (pig) کا چھوٹ مفہوم حسب ذیل الفاظ میں لکھا ہوا ہے۔

A person regarded as acting or looking like a pig, a greedy or a filthy person. (clloq)

یعنی سور جیسا آدمی، لالچی اور گندہ آدمی۔ فرانسیسی میں خنزیر کو کوشوں (couchon) کہتے ہیں۔ یہ لفظ فرانسیسی زبان میں پگ سے بھی زیادہ برے معنی رکھتا ہے۔

خنزیر کو گندہ خوراک سے بچانے کے لئے موجودہ زمانہ میں اعلیٰ قسم کے بڑے بڑے فارم بنائے گئے ہیں۔ پگ کیپنگ (Pig-keeping) اب ایک مستقل فن بن گیا ہے۔ پگ فارموں میں ان کے لئے خاص طور پر صاف ستھری غذاؤں کا انتظام کیا جاتا ہے اور دوسری سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ تاہم خنزیر کے فارم مغربی دنیا میں اب تنقید کا موضوع بن رہے ہیں۔ لندن کے اخبار گار جین (۲۹ مئی ۱۹۸۳) میں دو کالم کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے ــ کیا خنزیر ختم ہونے والے ہیں: Are pigs doomed? مضمون نگار Ralph Whitlock نے دکھایا ہے کہ مغرب میں خنزیر کے جدید فارم اب دن بدن ناقابل

‹ Previous page Next page › Contents of November 1991 All issues

Printed page