Al-Risala · November 1991 · page 40

الرساله سمپوزیم

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۱، صفحہ ۴۰

سوال و جواب

مقالات پڑھنے کے بعد "سوال و جواب" کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس میں حق اختلاف (right to dissent) کا پورا لحاظ رکھا گیا ۔ بعض مقالات میں کچھ تنقیدی باتیں کہی گئی نہیں ۔ نیز سفر کے دوران پٹنہ میں بہت سے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ انہوں نے بھی مختلف قسم کے سوال یا اعتراض کئے ۔ ان سب کا تذکرہ یکم طور پر یہاں کیا جاتا ہے ۔

ایک صاحب نے کہا کہ آپ اپنی صبر و اعراض کی پالیسی کے لئے صلح حدیبیہ کی مثال دیتے ہیں۔ حالاں کہ حدیبیہ میں تو جہاد و قتال کی بیعت ہوئی تھی جس کو بیعت الرضوان کہا جاتا ہے۔ میں نے کہا کہ اصل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ میں معاہدہ امن کی بات چلا رہے تھے۔ اس درمیان میں یہ خبر مشہور ہوئی کہ مکہ کے لوگوں نے حضرت عثمان بن عفان کو قتل کر دیا ہے۔ اس وقت آپ نے صحابہ سے وہ بیعت لی جس کو بیعت الرضوان کہا جاتا ہے ۔ صحابی کہتے ہیں کہ ہم نے آپ سے یہ بیعت موت پر نہیں کی تھی بلکہ اس امر پر کی تھی کہ ہم فرار کی راہ نہیں اختیار کریں گے (لم یبايعنا علی الموت ولكن بايعنا علیٰ ان لانفر، البدایہ والنہایہ ۱۶۸/۲۰)

اگر اس بیعت کو قتال کے معنی میں لیں تو نعوذ باللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور تمام صحابہ نے اس کے خلاف عمل کیا۔ کیوں کہ وہ جنگ نہ کر کے عمرہ کئے بغیر مدینہ واپس آگئے ۔ اصل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود تو ساری کوشش معاہدہ امن کے لئے کر رہے تھے ۔ مگر حضرت عثمان کے قتل کی خبر جو غلط تھی ، اس سے وقتی طور پر یہ اندازہ ہوا کہ قریش جنگ پر تلے ہوئے ہیں ، اس لئے آپ نے صحابہ سے بیعت لی کہ اگر ہمارے اوپر جنگ تھوپی گئی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ مقابلہ کریں گے۔ اس سے یہ اصول ملتا ہے کہ اگر انتخاب امن اور جنگ کے درمیان ہو تو ہر قیمت پر امن کا انتخاب کیا جائے گا اور جنگ کا طریقہ چھوڑ دیا جائے گا۔ لیکن اگر انتخاب فرار اور جنگ کے درمیان پیش آجائے تو فرار نہیں کیا جائے گا بلکہ متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ایک صاحب نے کہا کہ آپ فرقہ وارانہ فسادات میں ہمیشہ مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔ یہ کہاں تک درست ہے ۔ میں نے کہا کہ یہ ہماری بات کی صحیح ترجمانی نہیں ۔ الرسالہ میں جو بات کہی گئی ہے وہ یہ کہ دوسری غلطی نہ کیجئے (الرسالہ ، جنوری ۱۹۹۰ ، صفحہ ۳۲ ) اس دنیا میں " پہلی غلطی" بہر حال

‹ Previous page Next page › Contents of November 1991 All issues

Printed page