Al-Risala · November 1991 · page 42

الرساله سمپوزیم

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۱، صفحہ ۴۲

الفاظ بولتے ہیں۔ پھر ہم کیسے ان کو اپنے علاقے سے گزرنے دیں۔

میں نے کہا کہ اصل یہ ہے کہ اس دنیا میں آدمی کے لئے ہمیشہ دو میں سے ایک کا چوائس ہوتا ہے مگر وہ تیسرا چوائس لینا چاہتا ہے جو ممکن نہیں۔ جلوس کے معاملہ میں ہم کو دو میں سے ایک کا چوائس ہے۔ یا تو جلوس کو برداشت کریں یا فساد کو۔ مگر ہم تیسرا چوائس لینا چاہتے ہیں۔ وہ یہ کہ سرے سے جلوس ہی کو نکلنے نہ دیں جو ناممکن ہے۔ اچھی طرح جان لیجئے کہ یہ ہمارے لئے جلوس اور بے جلوس میں انتخاب کا کا معاملہ نہیں ہے۔ بلکہ جلوس اور فساد میں انتخاب کا معاملہ ہے۔ اب آپ سوچ لیجئے کہ دونوں میں سے کون سا آپ کے لئے اہون ہے۔

ایک صاحب نے کہا کہ آپ ہر ایک کے اوپر تنقید کرتے ہیں۔ کیا کوئی ہے جو آپ کے نزدیک صحیح ہو۔ میں نے کہا کہ یہ صحیح اور غلط کا مسئلہ نہیں ہے، یہ آزادی رائے کا مسئلہ ہے۔ اسلام میں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی دی گئی ہے۔ چنانچہ صحابہ اور تابعین اور تبع تابعین کے زمانہ میں تنقید کا عام رواج تھا۔ لوگ سخت ترین الفاظ میں ایک دوسرے پر تنقید کرتے تھے مگر کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ تنقید نہ کرو۔ کیوں کہ تنقید کو ختم کرنا تخلیقی فکر کو ختم کرنا ہے۔ اور جس قوم میں تخلیقی فکر کی صلاحیت نہ رہے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔

اصل یہ ہے کہ یہاں بھی وہی چوائس (انتخاب) کا معاملہ ہے۔ ہمارے لئے صرف دو میں سے ایک کا چوائس ہے۔ تیسرے چوائس کا ہمارے لئے کوئی موقع نہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے لئے تنقید اور بے تنقید میں چوائس ہے۔ حالاں کہ صحیح یہ ہے کہ آپ کے لئے تنقید اور ذہنی موت میں چوائس ہے۔ آپ اگر تنقید کو ختم کر دیں تو اس کے بعد جو چیز آپ کے حصہ میں آئے گی وہ سادہ معنوں میں بے تنقید نہیں ہے بلکہ ذہنی موت ہے۔ یعنی جمود اور منافقت۔

ایک صاحب نے کہا کہ الرسالہ میں صرف آپ کے مضامین ہوتے ہیں۔ کسی اور کا مضمون اس میں شائع نہیں ہوتا۔ اس طرح الرسالہ "ون مین شو" بن گیا ہے۔ ایسا کیوں۔

میں نے کہا کہ الرسالہ ایک مشن ہے اور مشن میں ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ پھر میں نے مثال دی کہ مولانا یوسف صاحب مرحوم کے زمانہ میں تبلیغ کے ہر جلسہ میں انہیں کی لمبی لمبی تقریر ہوا کرتی تھی۔ مولانا یوسف صاحب کی تقریر کا نام تبلیغی اجتماع تھا۔ مگر کسی نے یہ نہیں کہا کہ یہ تو ون مین شو ہے۔ اصل

‹ Previous page Next page › Contents of November 1991 All issues

Printed page