الرساله سمپوزیم
الرسالہ، نومبر ۱۹۹۱، صفحہ ۲۵
سامنے کوئی عملی نقشہ نہیں ۔ اس سلسلہ میں میں نے بتایا کہ ستمبر ۱۹۸۹ میں میں ایک عرب ملک میں تھا ، وہاں عرب نوجوانوں کا ایک اجتماع ہوا۔ اس موقع پر میں نے الرسالہ کے پیغام کا تعارف کرایا۔ آخر میں ایک نوجوان نے کہا کہ میں نے آپ کی عربی مطبوعات پڑھی ہیں اور آج آپ کا خطاب بھی سنا۔ مگر میں یہ نہ سمجھ سکا کہ آپ کا پروگرام کیا ہے۔ میں نے کہا کہ مہمارا پروگرام یہ ہے کہ ہم پر وگرام بنانے والے انسان بنائیں (برنامجنا هو اعداد المبرمجين)
یہ اللہ کا فضل ہے کہ اب الرسالہ مشن بالفعل اس مرحلہ میں پہنچ رہا ہے۔ اس کے حلقہ میں پروگرام ساز انسان بننا شروع ہو گئے ہیں ۔ اس کی ایک مثال خود یہ سمپوزیم ہے۔ الرسالہ میں کبھی یہ تصور نہیں دیا گیا تھا کہ لوگ الرسالہ سمپوزیم منعقد کریں ۔ مگر پٹنہ کے قارئین نے خود اپنی سوچ سے الرسالہ سمپوزیم کی اسکیم بنائی اور کامیابی کے ساتھ اس کو عملی مرحلہ تک پہنچایا۔ اسی طرح متعدد مقامات پر ہمارے ساتھیوں نے بطور خود الرسالہ اکیڈمی ، الرسالہ لائبریری جیسی مختلف تحریکیں چلا رکھی ہیں۔ بعض مقامات پر انہوں نے اسکول اور مدرسہ قائم کیا ہے اور اس کو بنیاد بنا کر الرسالہ مشن کی توسیع و اشاعت میں مشغول ہیں۔ اسی طرح باہر کے ملکوں میں کئی مقامات پر اجتماعی انداز میں کام ہو رہا ہے ۔ ایک عرب ملک میں خاص اسی مقصد کے لئے دار الرسالة الرَّبَّانِيَّةِ. قائم کیا گیا ہے ، وغیرہ ۔
مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ وقت آرہا ہے جب کہ ملت کے اندر عمومی سطح پر ایک نئی لہر ابھرے۔ لوگ بستی بستی اور شہر شہر میں الرسالہ کی فکر کو پھیلانے کے لئے مختلف تحریکیں اس کے نام سے چلائیں ___ مثلاً الرسالہ لائبریری ، الرسالہ ریڈرس فورم ، الرسالہ اکیڈمی ، الرسالہ ریسرچ سنٹر، الرسالہ سمپوزیم ، الرسالہ کانفرنس ، الرسالہ اسٹڈی سرکل ، الرسالہ انفارمیشن سروس ، الرسالہ اسپتال ، الرسالہ اسکول الرسالہ کالج وغیرہ ، وغیرہ ۔ لوگ جگہ جگہ اس طرح کے کام شروع کریں ۔ حتی کہ انشاء اللہ وہ وقت آئے گا جب کہ کچھ لوگ الرسالہ یونیورسٹی قائم کریں گے ، اور ایک نئی تازہ دم ملت بنانے کے لئے اس کو مکمل ادارہ کے طور پر چلائیں گے۔
الرسالہ مشن کی فکری تعمیر کی ہم ہے۔ اس مقصد کے لئے ہمیں ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا ہو گا ، یہاں تک کہ قوم کے اندر مطلوبہ فکری انقلاب آجائے۔ الرسالہ مشن کی کامیابی یہ ہے کہ وہ ایک عمومی فکری
‹ Previous page Next page › Contents of November 1991 All issues