Al-Risala · November 1991 · page 76

الرساله سمپوزیم

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۱، صفحہ ۷۶

خبرنامہ اسلامی مرکز ۷۶

کچھ عرب نوجوانوں نے قاہرہ میں دار الرسالة الربانية کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے۔ اس کا خاص مقصد اسلامی مرکز کے فکر کی عرب دنیا میں اشاعت ہے۔ اس ادارہ نے حال میں "منهج الھداية" کے نام سے ایک عربی کتاب شائع کی ہے۔ یہ کتاب بڑے سائز کے ۴۱ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں اسلامی مرکز کے دینی نقطہ نظر کا تعارف تفصیل کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس میں کل پندرہ ابواب ہیں۔ پہلے باب کا عنوان الرسالة القرآنية ہے اور آخری باب کا عنوان البداية الصحيحة۔ الجزائر کے ایک باشندہ جو فرانس میں مقیم ہیں اور فرانسیسی زبان بخوبی جانتے ہیں، صدر اسلامی مرکز کے نام اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں: مجھے الجزائر میں الرسالة انگریزی کا شمارہ نمبر ۴۹ بابت مارچ ۱۹۸۸ ملا۔ میں نے اپنے ایک ساتھی سے اس کا ترجمہ فرانسیسی زبان میں کروايا۔ اس کو پڑھ کر میرے اندر دعوت اسلامی کے کام کا حوصلہ پیدا ہو گیا ۔ اب میں چاہتا ہوں کہ آپ اجازت دیں تو الرسالة کو مستقل طور پر فرانسیسی زبان میں منتقل کر کے یہاں سے شائع کیا جائے۔ اس کے علاوہ آپ کی دوسری کتابوں کا بھی فرانسیسی ترجمہ چھاپا جائے۔ میرے مذکورہ ساتھی اس کام کے لئے بخوشی تیار ہیں۔ مکتوب نگار کا نام و پتہ یہ ہے: Mr. Laib. A.I.F. Quartier. De Le Breadasque. Route De Berre. Aix-En-Provence 13090, France. دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (نئی دہلی) آرایس ایس کے ماتحت ایک بڑا ادارہ ہے۔ اس کا ایک ماہ نامہ "منتھن" کے نام سے نکلتا ہے۔ منتھن کے ایڈیٹر ڈاکٹر شرد را مصدر اسلامی مرکز سے ملے تھے اور عید الاضحی کے موضوع پر ایک مضمون کی فرمائش کی تھی۔ ان کو ہندی میں یہ مضمون فراہم کیا گیا جس کو انھوں نے منتھن (جون ۱۹۹۱) میں مکمل طور پر شائع کیا ہے۔ یہ وہی مضمون ہے جو الرسالہ ماہ جولائی میں اسی عنوان سے چھپا ہے۔ محمد ہارون رشید صاحب (مرشد آباد) نے مطلع کیا ہے کہ ایک تعلیم یافتہ بنگالی خاتون نے الرسالة انگریزی اور دوسری انگریزی مطبوعات کا مطالعہ کیا۔ ان سے وہ گہرے طور پر متاثر ہوئیں۔ وہ الرسالة نومبر ۱۹۹۱ء (رسالہ ۴۷)

‹ Previous page Next page › Contents of November 1991 All issues

Printed page