رہنما ئے حیات
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۱، صفحہ ۲۶
مسئلہ کا حل
ستمبر ۱۹۸۹ء میں ایک بیرونی سفر پر تھا۔ اس سفر کے دوران میری ملاقات ایک شیعہ بزرگ محمد عباس کاظمی سے ہوئی ۔ وہ دہلی میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۴۷ء کے انقلاب میں وہ لاہور چلے گئے اب وہ ایک پاکستانی شہری کی حیثیت سے لاہور میں رہتے ہیں۔
گفتگو کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے برصغیر ہند کا ۱۹۴۷ء سے پہلے کا زمانہ بھی دیکھا ہے، اور ۱۹۴۷ء کے بعد کا بھی ۔ یہ بتائیے کہ دونوں زمانوں میں آپ نے کیا فرق پایا۔ انھوں نے غم انگیز لہجہ میں جواب دیا ۔ بس یہ فرق ہے کہ غیر منقسم ہندوستان میں ہندو اور مسلمان کے درمیان جھگڑے ہوتے تھے، اب پاکستان میں شیعہ اور سنی کے درمیان وہی جھگڑے ہو رہے ہیں (رسالہ مارچ ۱۹۹۰ء، صفحہ ۳۲ - ۳۳ )
اسی نوعیت کا ایک شیعہ سنی جھگڑا کراچی میں ۴ جولائی ۱۹۹۱ء کو ہوا۔ شیعہ فرقہ کا ایک جلوس سنیوں کی مسجد کے سامنے سے گزرا۔ اس پر سنیوں کو اعتراض ہوا۔ انھوں نے مطالبہ کیا
‹ Previous page Next page › Contents of December 1991 All issues